உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی حکومت  کے بعد اب ریاستیں بھی کم کر رہی ہیں Petrol-Diesel پر ٹیکس، دیکھیں آج کتنے روپے لیٹر مل رہا ہے تیل

    Diesel Petrol New Rate Today: مرکزی حکومت کی جانب سے ایکسائز ڈیوٹی اور ریاستوں کی جانب سے VAT میں کمی کے بعد قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔ ریاستوں کی طرف سے VAT میں چھوٹ دئے جانے کے بعد پٹرول-ڈیزل اور بھی سستا ہو گیا ہے۔

    Diesel Petrol New Rate Today: مرکزی حکومت کی جانب سے ایکسائز ڈیوٹی اور ریاستوں کی جانب سے VAT میں کمی کے بعد قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔ ریاستوں کی طرف سے VAT میں چھوٹ دئے جانے کے بعد پٹرول-ڈیزل اور بھی سستا ہو گیا ہے۔

    Diesel Petrol New Rate Today: مرکزی حکومت کی جانب سے ایکسائز ڈیوٹی اور ریاستوں کی جانب سے VAT میں کمی کے بعد قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔ ریاستوں کی طرف سے VAT میں چھوٹ دئے جانے کے بعد پٹرول-ڈیزل اور بھی سستا ہو گیا ہے۔

    • Share this:
      Diesel Petrol New Rate Today: نئی دہلی. مہنگائی سے راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت  (central government) نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی (excise duty on petrol and diesel) میں بڑی کٹوتی کردی ہے جس کے بعد قیمتیں بھی نیچے آگئی ہیں، اب ریاستی حکومتیں بھی اپنے ٹیکس یعنی VAT میں کمی کر رہی ہیں جس کی وجہ سے اس کا امکان ہے۔ قیمتوں میں مزید نرمی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
      مرکزی حکومت کی جانب سے ایکسائز ڈیوٹی اور ریاستوں کی جانب سے VAT میں کمی کے بعد قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔ ریاستوں کی طرف سے VAT میں چھوٹ دئے جانے کے بعد پٹرول-ڈیزل اور بھی سستا ہو گیا ہے۔ اس وقت دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ممبئی میں 109.27 روپے میں فروخت ہو رہا ہے کیونکہ مہاراشٹر حکومت نے بھی پٹرول پر 2.08 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 1.44 روپے فی لیٹر کی کمی کی ہے۔ حالانکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 113 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے سے کمپنیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
      یہ بھی پڑھئے:  Road Accident: بہار میں بھیانک سڑک حادثہ، پورنیہ میں ٹرک پلٹنے سے 8 لوگوں کی دردناک موت

      چاروں میٹرو سٹی  میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
      دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 109.27 روپے اور ڈیزل 95.84 روپے فی لیٹر
      چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر
      کولکاتہ پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر
      مزید پڑھیں: Rain Fall: دہلی میں صبح۔صبح آندھی کے ساتھ تیز بارش، کئی جگہ گرے درخت، فلائٹ خدمات متاثر۔۔۔

      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری۔
      نوئیڈا میں پٹرول 96.79 روپے اور ڈیزل 89.96 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 96.57 روپے اور ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپے اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

      غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے 21 مئی کو پٹرول اور ڈیزل پر عائد ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کا اعلان (reduction in the excise duty levied on petrol and diesel) کیا تاکہ ایندھن کی زائد قیمتوں کے دباؤ سے پریشان صارفین کو راحت ملے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا (Nirmala Sitharaman) رمن نے کہا کہ پٹرول پر سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی (central excise duty) 8 روپے فی لیٹر کم کی جائے گی، جب کہ ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کی کمی کی جائے گی۔ اس نے ریاستوں سے ٹیکسوں میں کمی پر غور کرنے کو بھی کہا۔

      مرکزی حکومت نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی ہے اور امید ہے کہ ریاستیں بھی اس کی پیروی کریں گی۔ ڈیوٹی اور ٹیکسز خوردہ ایندھن کی قیمتوں میں 40 تا 50 فیصد کا حصہ ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا، ’’میں تمام ریاستی حکومتوں، خاص طور پر ان ریاستوں سے گزارش کرنا چاہتی ہوں جہاں آخری دور (نومبر 2021) کے دوران کمی نہیں کی گئی تھی، وہ بھی اسی طرح کی کٹوتی کو نافذ کریں اور عام آدمی کو راحت دیں۔

      یہ بھی پڑھیے: Boldest Web Series: ان ویب سیریز میں بولڈنیس کی تمام حدیں پار، کسی کےسامنے بالکل نہ دیکھیں

      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔
      پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔

      مزید پڑھئے: نیٹ ورک18 Q4 نتائج: سالانہ بنیاد پر خالص منافع 58فیصدی بڑھ کر پہنچا 61.6 کروڑ

      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: