உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، کیا Petrol۔Diesel بھی ہوا مہنگا؟ چیک کریں آج کے دام

    Petrol Diesel Price Today: خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پیٹرولیم کمپنیوں پر دوبارہ قیمت بڑھانے کا دباؤ بن رہا ہے۔ تاہم، سرکاری پیٹرولیم کمپنیوں نے بدھ کو جاری کردہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

    • Share this:
      Petrol Diesel Price Today: ایک طرف تو مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کم کرکے عوام کو بڑی راحت دی ہے، وہیں دوسری طرف خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پیٹرولیم کمپنیوں پر دوبارہ قیمت بڑھانے کا دباؤ بن رہا ہے۔ تاہم، سرکاری پیٹرولیم کمپنیوں نے بدھ کو جاری کردہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں آج صبح برینٹ کروڈ کی قیمت 114 ڈالر سے اوپر چلی گئی ہے۔
      چیف اکنامک ایڈوائزر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر خام تیل 110 ڈالر سے اوپر رہتا ہے تو پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو جائیں گی۔ تاہم کمپنیوں نے 6 اپریل سے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔ اس سے قبل 23 مارچ سے اپریل کے پہلے ہفتے تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا گیا تھا اور اس عرصے کے دوران قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا۔

      چاروں میٹرو سٹی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔

      دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 109.27 روپے اور ڈیزل 95.84 روپے فی لیٹر
      چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر
      کولکاتہ پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر

      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری۔
      نوئیڈا میں پٹرول 96.79 روپے اور ڈیزل 89.96 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 96.57 روپے اور ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپے اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 84.10 روپے اور ڈیزل 79.74 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

      Mustard Oil Price Down: سستے ہوئے ان تمام کھانے والے تیلوں کےدام، اپنے شہر کی قیمتیں جانئے

      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

      مرکزی حکومت نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی ہے اور امید ہے کہ ریاستیں بھی اس کی پیروی کریں گی۔ ڈیوٹی اور ٹیکسز خوردہ ایندھن کی قیمتوں میں 40 تا 50 فیصد کا حصہ ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا، ’’میں تمام ریاستی حکومتوں، خاص طور پر ان ریاستوں سے گزارش کرنا چاہتی ہوں جہاں آخری دور (نومبر 2021) کے دوران کمی نہیں کی گئی تھی، وہ بھی اسی طرح کی کٹوتی کو نافذ کریں اور عام آدمی کو راحت دیں۔

      یہ بھی پڑھیے: Boldest Web Series: ان ویب سیریز میں بولڈنیس کی تمام حدیں پار، کسی کےسامنے بالکل نہ دیکھیں

      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔
      پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: