உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خام تیل کی قیمت 118 ڈالر کے قریب، پھر بھی سستا مل رہا ہے Petrol۔Diesel، آج کی نئی قیمتیں کریں چیک

    Petrol Diesel Price Today: کمپنیوں نے آج جاری کردہ قینتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور دہلی میں پٹرول 9 روپے سے بھی زیادہ سستا فروخت ہو رہا ہے۔ ڈیزل بھی تقریباً 7 روپے فی لیٹر نیچے آیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کمپنیاں خوردہ قیمتوں میں اضافے کا دباؤ دکھا رہی ہیں تاہم فی الحال پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    • Share this:
      Petrol Diesel Price Today: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک بار پھر آسمان کی طرف جا رہی ہے۔ جمعہ کی صبح برینٹ کروڈ کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی لیکن آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ سرکاری پٹرولیم کمپنیوں نے جمعرات کی صبح پٹرول اور ڈیزل کے نئے دام جاری کر دیئے ہیں۔ مرکز کی طرف سے ایکسائز ڈیوٹی اور ریاستوں کی طرف سے VAT میں کمی کی وجہ سے تمام شہروں میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

      ایک طرف تو مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کم کرکے عوام کو بڑی راحت دی ہے، وہیں دوسری طرف خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پیٹرولیم کمپنیوں پر دوبارہ قیمت بڑھانے کا دباؤ بن رہا ہے۔ تاہم، سرکاری پیٹرولیم کمپنیوں نے جمعہ  کو جاری کردہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں آج صبح برینٹ کروڈ کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل پہنچ گئی ہے۔

      چیف اکنامک ایڈوائزر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر خام تیل 110 ڈالر سے اوپر رہتا ہے تو پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو جائیں گی۔ تاہم کمپنیوں نے 6 اپریل سے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔ اس سے قبل 23 مارچ سے اپریل کے پہلے ہفتے تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا گیا تھا اور اس عرصے کے دوران قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا۔
      کمپنیوں نے آج جاری کردہ قینتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور دہلی میں پٹرول 9 روپے سے بھی زیادہ سستا فروخت ہو رہا ہے۔ ڈیزل بھی تقریباً 7 روپے فی لیٹر نیچے آیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کمپنیاں خوردہ قیمتوں میں اضافے کا دباؤ دکھا رہی ہیں تاہم فی الحال پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

      اداکارہ Amreena Bhat کے قتل سے آرٹسٹ برادری میں غم وغصہ، قاتلوں سے پوچھے کئی سوال۔۔۔۔
      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری۔
      نوئیڈا میں پٹرول 96.79 روپے اور ڈیزل 89.96 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 96.57 روپے اور ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپے اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 84.10 روپے اور ڈیزل 79.74 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے

      چاروں میٹرو سٹی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
      دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 109.27 روپے اور ڈیزل 95.84 روپے فی لیٹر
      چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر
      کولکاتہ پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر

      یہ بھی پڑھئے: Mustard Oil Price Down: سستے ہوئے ان تمام کھانے والے تیلوں کےدام، اپنے شہر کی قیمتیں جانئے

      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔
      پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔

      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں

      Published by:Sana Naeem
      First published: