نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کے گورنر شکتی کانت داس (Shaktikant Das) نے 2000 روپے کے نوٹ کی واپس لئے جانے کے بارے میں کہا کہ یہ 'کلین نوٹ پالیسی' کے تحت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پیر کو ایک بیان میں کہا، "میں آپ کو ایک بار پھر بتادوں کہ یہ ریزرو بینک کے کرنسی مینجمنٹ سسٹم کا حصہ ہے۔" انہوں نے بتایا کہ ریزرو بینک کلین نوٹ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وقتاً فوقتاً، آر بی آئی کسی ایک سیریز کے نوٹ چلن سے باہر کر دیتا ہے اور اس کی جگہ نئے نوٹ جاری کرتا ہے۔
گورنر نے کہا کہ آر بی آئی ایکٹ کی دفعہ 27 کے تحت ریزرو بینک ایسے نوٹ جاری نہیں کر سکتا جو بہت خراب حالت میں ہوں۔ انہوں نے کہا، "اس سیکشن کے تحت، ریزرو بینک کافی عرصے سے کلین نوٹ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس لیے، وقتاً فوقتاً، ریزرو بینک کسی خاص سیریز کے نوٹوں کو چلن سے باہر کر کے ان کی جگہ نئے نوٹ جاری کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام بینکنگ سسٹم میں بھی جو نوٹ خراب ہو جاتے ہیں انہیں واپس کر دیا جاتا اور اس کی جگہ نئے نوٹ جاری کر دیے جاتے ہیں۔
یہ پہلے ہوا ہے
آر بی آئی گورنر نے بتایا کہ ایسا پہلے بھی کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا، "اسی طرح 2013-14 میں وہ نوٹ جو 2005 سے پہلے چھاپے گئے تھے، انہیں چلن سے باہر کر دیا گیا تھا۔ اس وقت بھی لوگوں کو نوٹ بدلنے کے لیے بینک آنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ اسی طرح اس بار 2000 روپے کے نوٹ چلن سے باہر کیے جا رہے ہیں لیکن 2000 کے نوٹ لیگل ٹینڈر بنے رہیں گے۔
بینک ٹھوس انتظامات کریں۔
دوسری طرف آر بی آئی نے پیر کو تمام بینکوں کو مخاطب کرتے ہوئے کچھ ہدایات جاری کیں۔ آر بی آئی نے بینکوں سے کہا ہے کہ 23 مئی سے بینک کے تمام کاؤنٹرز پر کرنسی ایکسچینج کی سہولت دستیاب ہونی چاہیے۔ اسے اسی طرح کرنا چاہیے جس طرح پہلے کیا جا رہا تھا۔ اس کے علاوہ بینک لوگوں کے بیٹھنے یا کھڑے ہونے کے لیے سایہ دار جگہ کا انتظام کرے اور گرمی کے پیش نظر پینے کے پانی کا انتظام کرے۔
یہ بھی پڑھیں:
2000کا نوٹ بدلنے کیلئے گاؤں والوں کیلئے خصوصی سہولت، بینک جانے کی نہیں ضرورت، سیدھے کریں یہ کامیہ بھی پڑھئے: میرے پاس بھی ہیں 2000 کے نوٹ! اب مجھے آگے کیا کرنا ہوگاَ جانئے مکمل طریقہRBI کا بڑا فیصلہ، 2,000 کے نوٹ واپس لے گا ریزرو بینک، لیکن قانونی طور پر۔۔۔
ایس بی آئی کا سرکلراس سے قبل ایس بی آئی نے ایک سرکلر جاری کر کے اپنی تمام برانچوں کو بتایا تھا کہ ایک ساتھ 2000 روپے کے 10 نوٹوں کو تبدیل کرنے کے لیے کسی بھی شناختی کارڈ یا فارم کی ضرورت نہیں ہوگی۔ عام لوگ بینک آکر بغیر کسی کاغذی کارروائی کے 20،000 روپے تک تبدیل کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔