بڑی خبر: RBI نے 0.40 فیصد بڑھایا ریپو ریٹ، ہوم۔آٹو سمیت سبھی قرض ہو جائیں گے مہنگے

ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس (RBI Governor Shaktikanta Das)  نے بدھ کی دوپہر کو اچانک پریس کانفرنس کی اور ریپو ریٹ Repo Rate میں 0.40 فیصد اضافے کی اطلاع دی۔

ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس (RBI Governor Shaktikanta Das) نے بدھ کی دوپہر کو اچانک پریس کانفرنس کی اور ریپو ریٹ Repo Rate میں 0.40 فیصد اضافے کی اطلاع دی۔

ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس (RBI Governor Shaktikanta Das) نے بدھ کی دوپہر کو اچانک پریس کانفرنس کی اور ریپو ریٹ Repo Rate میں 0.40 فیصد اضافے کی اطلاع دی۔

  • Share this:
    نئی دہلی. ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے مہنگائی کے دباؤ میں تقریباً دو سال بعد ریپو ریٹ میں اضافہ کیا ہے۔ ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس (RBI Governor Shaktikanta Das)  نے بدھ کی دوپہر کو اچانک پریس کانفرنس کی اور ریپو ریٹ Repo Rate میں 0.40 فیصد اضافے کی اطلاع دی۔
    ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس (RBI Governor Shaktikanta Das)   نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور پٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر ایندھن کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے ہمیں ریپو ریٹ میں تبدیلی کرنا پڑ رہی ہے۔ اب ریپو ریٹ 4 فیصد کے بجائے 4.40 فیصد ہوگا۔ RBI نے مئی 2020 سے ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔ وہیں خیال کیا جا رہا تھا کہ جون سے ریپو ریٹ میں اضافہ ہو سکتا ہے لیکن اس سے پہلے گورنر نے اچانک شرح بڑھا کر سب کو حیران کر دیا۔
    یہ بھی پڑھئے: LIC IPOلانچ،کھلتےہی پالیسی ہولڈرز نےخریدلیے95 فیصد شیئر،Investorsسنیچرکوبھی لگاسکیں گےبولی

    گورنر  شکتی کانت داس نے کہا کہ اس فیصلے سے قبل مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ 2 سے 4 مئی تک ہوئی  اور تمام ممبران نے ریپو ریٹ میں اضافے کی حمایت کی۔ ریپو ریٹ وہ شرح ہے جس پر بینک آر بی آئی سے قرض لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس شرح میں تبدیلی کا براہ راست اثر خوردہ قرضوں پر پڑتا ہے۔

    گورنر نے کہا کہ ہم گزشتہ دو سالوں سے کووڈ-19 کی وبا سے جوجھ رہے تھے اور اس دوران ہر طرح کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اب روس یوکرین جنگ کی وجہ سے نئے چیلنجز پیدا ہوئے ہیں  اور مہنگائی کا دباؤ بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہمیں ریپو ریٹ میں 0.40 فیصد اضافہ کرنا پڑا۔ اس قدم سے خوردہ افراط زر پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ عالمی منڈی میں نہ صرف اشیائے صرف کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے بلکہ سپلائی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ ایسے میں ہمیں ریپو ریٹ بڑھانا پڑا۔

    مزید پڑھئے: ایک ہی Savings Account رکھنا نہیں ہے سمجھداری، کہیں آپ بھی تو نہیں کر رہے یہ بڑی غلطی

    عالمی منڈی میں نہ صرف commodities  کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے بلکہ سپلائی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ ایسے میں ہمیں ریپو ریٹ بڑھانا پڑا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: