உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسلسل چوتھی بار بڑھا ریپو ریٹ، آج  0.50 فیصد کا اضافہ، مہنگا ہوا قرض

     آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس

    آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس

    اس بار ریزرو بینک آف انڈیا نے 50 بیسس پوائنٹس یا 0.50 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ یہ اعلان ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے کیا۔ اس کے ساتھ اب ریپو ریٹ بڑھ کر 5.90 فیصد ہو گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      RBI Monetary Policy 2022 مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ریزرو بینک نے جمعہ کو ایک بار پھر ریپو ریٹ (RBI Repo Rate Hike) بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس بار ریزرو بینک آف انڈیا نے 50 بیسس پوائنٹس یا 0.50 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔  ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے یہ اعلان کیا۔ اس کے ساتھ اب ریپو ریٹ بڑھ کر 5.90 فیصد ہو گیا ہے۔
      پریس کانفرنس میں شکتی کانت داس نے کہا کہ ان تبدیلیوں کو فوری اثر سے نافذ کیا جائے گا۔ رواں سال مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں یہ چوتھا اضافہ ہے۔ اس سے قبل اگست میں ریپو ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا اور شرح سود کو 4.90 فیصد سے بڑھا کر 5.40 فیصد کردیا گیا تھا۔

      آر بی آئی کی طرف سے ریپو ریٹ میں اضافے کی وجہ سے گھر، ذاتی اور کار لون جیسے قرضوں کی سود کی شرح بڑھے گی اور EMI بڑھے گی۔ ملک میں بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مرکزی بینک لگاتار شرح سود میں اضافہ کر رہا ہے لیکن پھر بھی ملک میں مہنگائی کی شرح ریزرو بینک آف انڈیا کی مقرر کردہ حد سے زیادہ ہے۔ فی الحال یہ 7 فیصد پر ہے۔

      ملازمین کو بڑا تحفہ، 78دنوں کی تنخواہ کے برابر ملے گا بونس، کابینہ نے دی منظوری

      OLA لایا فیسٹول آفر، S1 پر 10 ہزار کی کیش چھوٹ، جانئے کیسے اٹھا سکتے ہیں آفر کا فائدہ

      پھر مہنگا ہو جائے گا قرض
      ریزرو بینک کے اس فیصلے سے بینکوں کی طرف سے دیئے گئے قرض مزید مہنگے ہو جائیں گے۔ دراصل، بینک کے بہت سے قرضے براہ راست ریپو ریٹ سے جڑے ہوتے ہیں۔ اس لیے ریپو ریٹ میں کوئی بھی تبدیلی عام صارف تک پہنچتی ہے۔ وقتاً فوقتاً پالیسی ریٹ میں اضافے کی وجہ سے ہوم لون کی شرح اب 8 فیصد سے تجاوز کر جائے گی۔ ایسے میں لوگوں کے لیے مکان خریدنا مہنگا ہو جائے گا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: