உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ‏مکیش امبانی کا اعلان، دیوالی سے شروع ہوجائے گی JIO کی 5G سروس، دنیا کا سب سے ایڈوانس اور تیز نیٹ ورک ہوگا

    Youtube Video

    5G in India: مکیش امبانی نے کہا، دو ماہ بعد آنے والی دیوالی کے موقع پر، جیو دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی جیسے میٹرو شہروں کے علاوہ ملک کے کئی بڑے شہروں میں 5G سروس شروع کردے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      Reliance Industries Limited (RIL) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے پیر کو کمپنی کی سالانہ میٹنگ (AGM) میں Jio 5G نیٹ ورک پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال دیوالی پر ملک کے میٹرو سمیت کئی بڑے شہروں کو 5G نیٹ ورک کی سہولت ملنا شروع ہو جائے گی۔

      مکیش امبانی نے کہا، دو ماہ بعد آنے والی دیوالی کے موقع پر، جیو دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی جیسے میٹرو شہروں کے علاوہ ملک کے کئی بڑے شہروں میں 5G سروس شروع کردے گا۔ اس کے بعد، ہم تیزی سے ملک کے دوسرے شہروں میں مرحلہ وار پھیلائیں گے اور صرف 18 مہینوں میں یعنی دسمبر 2023 تک Jio کی 5G سروس ملک کے تمام تعلقہ اور تحصیل سطحوں تک پہنچ جائے گی۔

      مکیش امبانی نے کہا، Jio کی طرف سے پیش کئے جانے والا 5G نیٹ ورک ایک نان اسٹینڈ (non standalone)  5جی نیٹ ورک ہوگا، جو اس کا تازہ ترین ورژن ہے اور دنیا کا تیز ترین نیٹ ورک بھی فراہم کرائے گا۔ یہ نہ صرف جدید ترین 5G نیٹ ورک ہوگا بلکہ سب سے بڑا بھی ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ پورا نیٹ ورک صرف 5G کے بینڈ سے دستیاب کرایا جائے گا، اس میں 4G کی کوئی مدد نہیں لی جائے گی۔

       

      Reliance AGM 2022: ریلائنس کی  FMCG بزنس میں انٹری، ایشا امبانی نے کیا اعلان

      JIO لا رہا ہے سب سے سستا5G Smartphone! قیمت جان کر چونک جائیں گے آپ، فیچرس بھی ہیں کمال

      صارفین کو تین گنا فائدہ ملے گا۔
      RIL کے سی ایم ڈی نے کہا کہ Jio کا یہ ایڈوانس 5G نیٹ ورک اپنے صارفین کو اس طرح کے بہت سے تجربات فراہم کرے گا، جو دوسرے standards سے بہت اوپر ہوں گے۔ اس کے ذریعے بہتر کوریج، صلاحیت، معیار اور کم لاگت کا نیٹ ورک فراہم کیا جائے گا۔ اس 5G نیٹ ورک کے ذریعے مشین ٹو مشین کمیونیکیشن بہت آسان ہو جائے گا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: