اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Jio Q4 result : چوتھی سہ ماہی میں 15.4 فیصد بڑھ کر 4,173 کروڑ روپے تک پہنچا نیٹ پروفٹ

    Jio Q4 result :  مارچ 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے، Jio Infocomm کے خالص منافع (Jio Infocomm's net profit) میں سہ ماہی کی بنیاد پر 15.4 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 4,173 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلی سہ ماہی میں خالص منافع 3,615 کروڑ روپے تھا۔

    Jio Q4 result : مارچ 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے، Jio Infocomm کے خالص منافع (Jio Infocomm's net profit) میں سہ ماہی کی بنیاد پر 15.4 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 4,173 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلی سہ ماہی میں خالص منافع 3,615 کروڑ روپے تھا۔

    Jio Q4 result : مارچ 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے، Jio Infocomm کے خالص منافع (Jio Infocomm's net profit) میں سہ ماہی کی بنیاد پر 15.4 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 4,173 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلی سہ ماہی میں خالص منافع 3,615 کروڑ روپے تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی. ریلائنس انڈسٹریز Reliance Industries کی ذیلی کمپنی ریلائنس جیو انفو کام Reliance Jio Infocomm نے 6 مئی کو مالی سال 2021-22 کی چوتھی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ مارچ 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے، Jio Infocomm کے خالص منافع (Jio Infocomm's net profit) میں سہ ماہی کی بنیاد پر 15.4 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 4,173 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلی سہ ماہی میں خالص منافع 3,615 کروڑ روپے تھا۔

      سالانہ بنیاد پر خالص منافع net profit کی بات کرتے ہوئے، 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں یہ 14,817 روپے تھا۔ جبکہ گزشتہ سال ختم ہونے والے مالی سال (31 مارچ 2021) میں یہ 12,015 کروڑ روپے تھا۔ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح نمو 23.2 فیصد ہے۔

      منی کنٹرول میں ایک خبر کے مطابق، کمپنی کی آمدنی اس سہ ماہی کے دوران 8 فیصد بڑھ کر 20,901 کروڑ روپے ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ سہ ماہی میں 19,502 کروڑ روپے تھی۔

      یہ بھی پڑھئے: نیٹ ورک18 Q4 نتائج: سالانہ بنیاد پر خالص منافع 58فیصدی بڑھ کر پہنچا 61.6 کروڑ

      کل آمدنی (Total Income) سالانہ بنیاد پر 9.6 فیصد 
      31 مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں Reliance Jio کی کل آمدنی 20,945 کروڑ روپے رہی ہے جبکہ 31 دسمبر 2021 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کی کل آمدنی 19,502 روپے درج کی گئی تھی۔ یہ سہ ماہی سے سہ ماہی آمدنی ہے۔ اگر ہم سالانہ بنیاد پر بات کریں تو 31 مارچ 2021 کو ختم ہونے والے مالی سال میں Jio کی کل آمدنی 77,204 کروڑ روپے رہی ہے، جبکہ پچھلے سال 31 مارچ 2021 کو یہ آمدنی 70,436 کروڑ روپے تھی۔ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح نمو 9.61 فیصد رہی ہے۔

      RBI نے 0.40 فیصد بڑھایا ریپو ریٹ، ہوم۔آٹو سمیت سبھی قرض ہو جائیں گے مہنگے

      سالانہ بنیادوں پر اخراجات میں 5% اضافہ
      31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ریلائنس جیو  Reliance Jio کا کل خرچ 15,353 کروڑ روپے رہا ہے۔ پچھلی سہ ماہی میں، جو 31 دسمبر 2021 کو ختم ہوئی تھی، Jio کا کل خرچ 14,655 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اگر ہم سالانہ بنیادوں پر دیکھیں تو 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں ریلائنس جیو کا کل خرچ 57,339 کروڑ روپے رہا ہے، جبکہ 31 مارچ 2021 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال میں کل اخراجات 54,349 کروڑ روپے ریکارڈ کیے گئے تھے۔ اس طرح سالانہ بنیادوں پر یہ آمدنی 5.50 فیصد بنتی ہے۔

      LIC IPOلانچ،کھلتےہی پالیسی ہولڈرز نےخریدلیے95 فیصد شیئر،Investorsسنیچرکوبھی لگاسکیں گےبولی

      منی کنٹرول کی خبر کے مطابق، 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والی چوتھی سہ ماہی کے لیے Reliance Jio کا EBITDA، سہ ماہی بنیاد پر 10.5 فیصد بڑھ کر 10,510 کروڑ روپے ہو گیا جب کہ اسی مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 9,514 کروڑ روپے تھا۔ چوتھی سہ ماہی میں، Reliance Jio کا EBITDA Margin سہ ماہی کی بنیاد پر  49.2  فیصدی کی بڑھت کے ساتھ  50.3  فیصد رہا ہے۔

      (ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
      Published by:Sana Naeem
      First published: