مہنگائی اب نہیں بڑھے گی! SBI کی رپورٹ میں دعویٰ، RBI اگلی دو میٹنگوں میں بڑھا سکتا ہے پالیسی ریٹ
ریزرو بینک آف انڈیا (RBI)
اس کے ساتھ ہی ماہرین کو یقین ہے کہ RBI اگست اور اکتوبر میں مانیٹری پالیسی ریویو (MPC) میں ریپو ریٹ میں اضافہ کرے گا۔ جبکہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مہنگائی Inflation اب اس سطح سے اوپر جانے کی توقع نہیں ہے۔
نئی دہلی. ہندستان میں مہنگائی گزشتہ چند ماہ سے زوروں پر ہے۔ اس کے باوجود ایس بی آئی SBI کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کافی آگے رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماہرین کو یقین ہے کہ RBI اگست اور اکتوبر میں مانیٹری پالیسی ریویو (MPC) میں ریپو ریٹ میں اضافہ کرے گا۔ جبکہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مہنگائی اب اس سطح سے اوپر جانے کی توقع نہیں ہے۔
SBI کی 'Ecowrap' کی رپورٹ کے مطابق، 'ایسا لگتا ہے کہ مہنگائی کی شرح اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔' آپ کو بتاتے چلیں کہ اپریل میں خوردہ افراط زر 7.79 فیصد کی تقریباً 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ تاہم مئی میں یہ قدرے نرم ہوکر 7.04 فیصد ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بنیادی مہنگائی بھی مئی میں 6.09 فیصد تک اعتدال پر آ گئی جو اپریل میں 6.97 فیصد تھی۔ اس میں 2022-23 میں مہنگائی کی اوسط شرح 6.7 فیصد رہنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ایس بی آئی کے گروپ چیف اکنامک ایڈوائزر سومیا کانتی گھوش، نے کہا، "ہمارا ماننا ہے کہ آر بی آئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بہت آگے ہے اور فیڈرل ریزرو (امریکی مرکزی بینک) امریکہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ریزرو بینک کے ماڈل کو اپنا سکتا ہے۔" دراصل، اس طرح کی چرچائیں سامنے آرہی تھیں کہ آر بی آئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں پیچھے رہ گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مئی میں امریکج میں مہنگائیکی شرح چار دہائیوں کی بلند ترین سطح 8.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔