ہوم » نیوز » معیشت

جیو پلیٹ فارم میں 0.93 فیصدی اضافی حصےداری کیلئے 4547 کروڑ روپئے سرمایہ کرے گی سلور لیک

اس انوسٹمنٹ کے ساتھ ہی جیو پلیٹ فارم نے کل 92,202.12 کروڑ روپئے جٹائے ہیں۔ اب تک جیو پلیٹ فارمس میں فیسبک، سلور لیک پارٹنرس، وسٹا ایکویٹی پارٹنرز، جنرل اٹلانٹک ، کے کے آر KKR ، مبادلہ نے انویسٹ کیا ہے۔

  • Share this:
جیو پلیٹ فارم میں 0.93 فیصدی اضافی حصےداری کیلئے 4547 کروڑ روپئے سرمایہ کرے گی سلور لیک
جیو Jio

امریکہ کی پرائیویٹ ایکویٹی فرم سلور لیک پارٹنرس (Silver Lake Partners) نے جیو پلیٹ فارمس (Jio Platforms) میں اضافی 0.93 فیصدی حصے داری کیلئے 4,546.80 کروڑ روپئے سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جیو پلیٹ فارمس ریلائنس انڈسٹری کی ٹکنالوجی یونٹ ہے۔ اس کے مئی کے شروعات میں بھی سلور لیک نے 1.15 فیصدی حصے داری کیلئے 5,655.75 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی تھی۔ اس طرح سلور لیک کا جیو پلیٹ فارمس میں 2.08 فیصدی کے حساب کل سرمایہ کاری بڑھ کر 10,202.55 کروڑ روپئے ہوجائی گی۔

اس انوسٹمنٹ کے ساتھ ہی جیو پلیٹ فارم نے کل 92,202.12 کروڑ روپئے جٹائے ہیں۔ اب تک جیو پلیٹ فارمس میں فیسبک، سلور لیک پارٹنرس، وسٹا ایکویٹی پارٹنرز، جنرل اٹلانٹک ، کے کے آر KKR ، مبادلہ نے انویسٹ کیا ہے۔

سلور لیک دنیا بھر کی ٹکنالوجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے جانی جاتی ہے۔ اس کمپنی نے دنیا بھر کی کچھ بڑی کامیاب کمپنیوں میں انویسٹمنٹ کیا ہے۔ جس میں ٹویٹر، Airbnb، علی بابا، Dell Technologies, ANT Financials، الفابیٹ کی Waymo اور ویریلی جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔

سرمایہ کاری کے اس سلسلے کا آغاز سب سے پہلے فیس بک نے کیا تھا۔ جس نے 22 اپریل کو 9.99 فیصد خریدنے کے لئے 43،574 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی۔ اس کے بعد ، جنرل اٹلانٹک ، سلور لیک ، وسٹا ایکویٹی پارٹنرز اور کے کے آر نے مل کر جیو میں 78،562 کروڑ روپئے کی سرکاری کی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز نے 5 جون کو بتایا کہ ابو ظہبی دولت فنڈ مبدالہ انویسٹمنٹ (Mubadala Investment) جیوJio پلیٹ فارمس میں 1.85 فیصدی 9,093.6 کروڑ روپئے میں خریدے گی۔ یہ سرمایہ کاری ایکویٹی ویلیو 4.91 لاکھ کروڑ روپئے اور انٹرپرازیز ویلیو 5.16 لاکھ کروڑ روپئے پر طے ہوا ہے۔ اس سرمایہ کاری کے ساتھ ، جیو پلیٹ فارمز نے 6 ہفتوں کے قلیل عرصہ میں اب تک دنیا کی ممتاز ٹکنالوجی اور نامور سرمایہ کاروں سے 87،655.35 کروڑ روپئے اکٹھے کیے ہیں۔ ان سرمایہ کاروں میں فیس بک ، سلور لیک ، وسٹا پارٹنرز ، جنرل اٹلانٹک ، کے کے آر اور مبادلہ انوسٹمنٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جمعے کو ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries Share Price) کے شیئر میں زور دار تیزی آئی ہے۔ این ایس ای پر کمپنی (RIL Share at all time high) کا شیئر اپنے اعلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ جیو میں ایک اور بڑے انویسمنٹ کی خبر سے شیئر میں تیزی آئی ہے۔ اس تیزی میں کمپنی کی مارکیٹ کیپ بڑھ کر 10.30لاکھ کروڑ روپئے ہوگئی ہے۔ مارکیٹ کے لحاظ سے ریلائنس انڈسٹری ملک کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔
ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔
First published: Jun 06, 2020 11:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading