ہوم » نیوز » معیشت

نوکری جانے کا ہے ڈر تو یہاں کریں 50 ہزار روپئے کی سرمایہ کاری، ہوگی 10 سال تک لاکھوں میں کمائی

اگر آپ بھی نوکری کی وجہ سے پریشان ہیں اور کوئی نیا بزنس شروع کرنے کا سوچ رہے ہیں تو ہم آپ کو بتارہے ہیں ایک ایسے بزنس کے بارے میں جس کو آسانی سے شروع کرکے آپ اچھی کمائی کرسکتے ہیں۔

  • Share this:
نوکری جانے کا ہے ڈر تو یہاں کریں 50 ہزار روپئے کی سرمایہ کاری،  ہوگی 10 سال تک لاکھوں میں کمائی
اگر آپ بھی نوکری کی وجہ سے پریشان ہیں اور کوئی نیا بزنس شروع کرنے کا سوچ رہے ہیں تو ہم آپ کو بتارہے ہیں ایک ایسے بزنس کے بارے میں جس کو آسانی سے شروع کرکے آپ اچھی کمائی کرسکتے ہیں۔

کوروناوائرس وبا کی وجہ سے معیشت ڈگمگاگئی ہے۔ ہزااروں لاکھوں لوگوں کی نوکری چلی گئی ہے اور کچھ لوگوں کی نوکری پر خطرہ منڈرا رہا ہے۔ اگر آپ بھی نوکری کی وجہ سے پریشان ہیں اور کوئی نیا بزنس شروع کرنے کا سوچ رہے ہیں تو ہم آپ کو بتارہے ہیں ایک ایسے بزنس کے بارے میں جس کو آسانی سے شروع کرکے آپ اچھی کمائی کرسکتے ہیں۔ آج کل سہجن کی کھیتی  (Sahjan farming) پر لوگوں کا فوکس تیزی سے بڑھارہا ہے۔ اس کیلئے آپ کو زیادہ بڑا زمین کا ٹکڑا نہیں چاہئے۔ اس کی کھیتی کرنے کے دس ماہ بعد ایک ایکڑ میں کسان ایک لاکھ روپئے کماسکتے ہیں۔ سہجن ایک میڈیسنل پلانٹ ہے۔ کم لاگت میں تیار ہونے والی اس فصل کی خاصیت یہ ہے کہ اس کی ایک بار بوائی کے بعد چار سال تک بوائی نہیں کرنی پڑتی ہے۔ ہم آپ کو آج سہجن کی کھیتی  (Sahjan farming) کے بارے میں بتارہے ہیں۔ اس کھیتی کو شروع کرکے آپ چھ لاکھ سالانہ یعنی 50 ہزار روپئے منتھلی تک کماسکتے ہیں۔

سہجن کی کھیتی ایک دواؤں کا پودا بھی ہے۔ ایسے پودھوں کی کھیتی کے ساتھ اس کی مارکیٹنگ اور ایکسپورٹ بھی کرنا آسان ہوگیا ہے۔ ہندستان ہی نہیں پوری دنیا میں صحیح طریقے سے اگائی گئی میڈیشنل کراپ کی کافی ڈیمانڈ رہتی ہے۔


سہجن کو انگریزی میں ڈرامسٹک  (Drumstick)  بھی کہاجاتا ہے۔ اس کا سائنٹسٹ نام مورنگ اولیفیرا ہے۔ اس کی کھیتی میں پانی کی بہت ضرورت نہیں ہوتی اور رکھ۔رکھاؤ بھی کم کرناپڑتا ہے۔


سہجن کی کھیتی کافی آسان پڑتی ہے اور آپ بڑے پر پیمانے نہیں کرنا چاہتے تو اپنی عام فصلوں سے بھی اس کاشت کرسکتے ہیں۔ یہ گرم علاقوں میں آسانی سے اگتا ہے۔ اسے زیادہ پانی کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ سرد علاقوں میں ، اس کی کاشت زیادہ منافع بخش نہیں ہے ، کیونکہ اس کا ہھول کھلنےکے لئے اسے 25 سے 30 ڈگری درجہ حرارت کی درکار ہوتی ہے۔
First published: Jun 03, 2020 02:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading