உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    172 ٹرینیں رد، کئی ٹرینیوں کا بدلا راستہ، جانئے اپنی ٹرین کا اسٹیٹس

    172 trains cancelled: آج رد ہونے والی ٹرینوں میں مسافر، میل اور ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں۔ آج 147 ٹرینیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 25 ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata
    • Share this:
      Train Cancellation: کئی بار انڈین ریلویز کو ٹرین آپریشن میں دشواریوں کی وجہ سے ٹرینیں رد کرنی پڑتی ہیں۔ ٹریک کی مرمت یا تعمیر، خراب موسم، طوفان، بارش اور سیلاب کی وجہ سے ٹرینوں کا چلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں ریلوے کو یا تو ٹرینوں کو منسوخ کرنا ہوگا یا پھر اپنے روٹ موڑنا ہوں گے۔ آج یعنی پیر، 14 نومبر کو بھی، ریلوے نے 172 ٹرینیں رد (Cancelled Train list 14 Nov. 2022) کر دی ہیں ۔

      آج رد ہونے والی ٹرینوں میں مسافر، میل اور ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں۔ آج 147 ٹرینیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 25 ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہی نہیں، 21 ٹرینوں کا شیڈول بھی بدل دیا گیا ہے۔ ریلوے نے آج 25 ٹرینوں کو اپنے طے شدہ روٹس سے مختلف روٹس کی طرف موڑ دیا۔ بتا دیں کہ ریلوے کی طرف سے اس فہرست کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں منسوخ شدہ، موڑ دی گئی اور ری شیڈول ٹرینوں کی تعداد میں تبدیلی ممکن ہے۔

      دولہے نے منھ پر دے مارا شادی کا کیک، لڑکھڑاکر گر گئی دلہن، دیکھنے والے ہوگئے حیران

      کشمیری پنڈتوں کے ٹارگیٹ کلنگ پر سیاسی لیڈران کی الزام تراشیاں، پھر کون ہے آخر ذمہ دار؟

      ہندوستانی ریلوے کی تقریباً تمام خدمات آن لائن ہونے سے اب مسافروں کو کافی سہولت مل گئی ہے۔ مسافر اب کسی بھی ٹرین کا اسٹیٹس آن لائن چیک کر سکتے ہیں۔ اب گھر بیٹھے ہی پتہ چل جائے گا کہ کون سی ٹرین کینسل ہوئی ہے اور کونسی ٹرین کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ منسوخ شدہ، ری شیڈول اور موڑ دی گئی ٹرینوں کے بارے میں مکمل معلومات ریلوے اور IRCTC کی ویب سائٹ پر دی گئی ہیں۔ مسافر ریلوے کی ویب سائٹ https://enquiry.indianrail.gov.in/mntes کسی بھی ٹرین کی حالت جاننے کے لیے IRCTC کی ویب سائٹ https://www.irctchelp.in/cancelled-trains-list/#list2 سے لنک کر سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ انڈین ریلوے کی ویب سائٹ سے ٹرین کا سٹیٹس کیسے جان سکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: