ہوم » نیوز » معیشت

ٹیرر فنڈنگ سے جڑا ہے ٹرین ٹکٹ کا کالا کاروبار، دبئی تک پھیلے ہیں تار

آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے یہاں ریلوے بھون میں منعقد پریس کانفرنس میں اس گروہ کا انکشاف کیا۔

  • Share this:
ٹیرر فنڈنگ سے جڑا ہے ٹرین ٹکٹ کا کالا کاروبار، دبئی تک پھیلے ہیں تار
آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے یہاں ریلوے بھون میں منعقد پریس کانفرنس میں اس گروہ کا انکشاف کیا۔

غیر قانونی سافٹ ویئر کے ذریعے تتکالکٹیگری کے ریل ٹکٹ کا گورکھ دھندا کرنے والوں کے خلاف مہم میں ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے عالمی مجرموں کے ایک ایسے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو کرپٹو کرنسی اور حوالہ کے ذریعے پیسہ بیرون ملک بھیج کر اس کا استعمال دہشت گردی کی مالی امداد کے لیے کر تا ہے۔


آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے یہاں ریلوے بھون میں منعقد پریس کانفرنس میں اس گروہ کا انکشاف کیا۔ اس گروہ میں 20 ہزار سے زائد ایجنٹوں پر مشتمل 200 سے 300 پینل پورے ملک میں سرگرم ہیں اور اس کا سرغنہ حامد اشرف دبئی میں بیٹھا ہے۔ یہ گروہ پاکستان کی کالعدم تنظیم تبلیغی جماعت سے منسلک ہے۔ اس میں بنگلور کی ایک سافٹ ویئر کمپنی بھی شریک ہے اور ایک اعلیٰ تکنیکی طریقے سے گروہ کو سرگرم امداد فراہم کرتا ہے۔

First published: Jan 21, 2020 09:06 PM IST