ملک میں اپنی محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھنے والوں کی کمی نہیں ہے۔ اب چاہے وہ جسمانی طور پر مکمل صحت مند لوگ ہوں یا معذور۔ انسٹاگرام پر ایک ایسے معذور شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے اپنے جذبے سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ گرومنگ بل نے یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ یہ کلپ Zomato کے ڈلیوری پارٹنر کا ہے جو چلنے پھرنے سے قاصر ہے لیکن وہیل چیئر کی مدد سے آرڈر دے رہا ہے۔
اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ڈیلیوری پارٹنر اور زوماٹو کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف کی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ’’کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ ناممکن (Impossible) خود کہتا ہے کہ میں ممکن ہوں (I’m possible)۔ انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق اس پر ایک صارف نے لکھا، ’’انسپریشن کی بہترین مثال‘‘۔
زوماٹو نے بھی تعریفیں بٹوریں۔آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی زوماٹو نے بھی اس کے لیے کافی تعریف حاصل کی ہے۔ ایک یوزر نے لکھا، "مختلف طور پر معذور افراد کو کام کرنے کا موقع دینے پر Zomato کو سلام۔" ایک اور شخص نے لکھا، ’’اپنے آنسو روک نہیں پایا‘‘۔
Pakistani Women نے طلاق کا درد سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو شوہر نے اتارا موت کے گھاٹجلد آرہی ہےShoaib Akhtarکی راولپنڈی ایکسپریس، پاکستانی کھلاڑی ہر پہلی ہوگی غیر ملکی فلمایسی ویڈیو پہلے بھی وائرل ہو چکی ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب زوماٹو کے معذور ڈلیوری پارٹنر کی ویڈیو وائرل ہوئی ہو۔ اس سے قبل 2019 میں بھی ایک ایسی ہی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ تب بھی لوگوں نے کمپنی اور ڈلیوری پارٹنر کی بہت تعریف کی تھی۔ لوگوں نے اس وقت زوماٹو کو کئی طرح کے سجھاؤ بھی دئے تھے تاکہ معذور افراد کی ترسیل کے سفر کو آسان بنایا جا سکے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے Zomato نے لکھا تھا، "آپ کے فیڈ بیک Feedback کا شکریہ، ہمیں اپنے ڈیلیوری پارٹنرز پر فخر ہے۔ کیونکہ یہی لوگ بہت سی رکاوٹوں کے باوجود ہمارے صارفین کو اچھا کھانا فراہم کرتے ہیں۔
اپریل میں ٹھیلے والے کا ویڈیو ہوا تھا وائرلشخص کی سڑک کے کنارے ایک ٹھیلے پر کھانا بیچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب پسند کی گئی تھی۔ اس میں شخص کے ہاتھ پوری طرح سے تیار نہیں ہوتے لیکن پھر بھی وہ فاسٹ فوڈ بہت آسانی سے تیار کرتے نظر آتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔