உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    WazirX 2021 survey :خواتین Bitcoin پر لگا ہی ہیں داؤ، مردوں کو شیبا اینو ہے پسند

    نہیں آئے گا کرپٹو کرنسی بل۔  تصویر: shutterstock

    نہیں آئے گا کرپٹو کرنسی بل۔ تصویر: shutterstock

    دا ایئر آف کرپٹو کے مطابق، WazirX کے کا یوزر بیس ایک کروڑ سے زیادہ ہو گیا ہے۔ WazirX کے ذریعے کرائے گئے ایک یوزر سروے میں کہا گیا ہے کہ 51 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ وہ دوستوں اور خاندان کے مشورے پر کرپٹو میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

    • Share this:
      WazirX : بائینینس کی سرمایہ کاری والی وزیر ایکس WazirX 2021 میں 43 ارب ڈالر کا ٹریڈنگ والیوم درج کیا۔ بنگلورو کے کرپٹو ایکسچینج کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ایکسچینج پر بٹ کوئن (بی ٹی سی ) تیتھیر (یو ایس ڈی ٹی)، شیبا اینو، (ایس ایچ آئی بی)، ڈوگ کوائن (ڈی او جی آئی)، وزیر ایکس ٹوکن (صبلیو آر ایکس) اور میٹک (ایم اے ٹی آئی سی) سب سے زیادہ کاروبار والی کرپٹو رہیں۔

      "ہائی لائٹس اینڈ آبزروہشن فرام 2021 : دا ایئر آف کرپٹو کے مطابق، WazirX کے کا یوزر بیس ایک کروڑ سے زیادہ ہو گیا ہے۔ WazirX کے ذریعے کرائے گئے ایک یوزر سروے میں کہا گیا ہے کہ 51 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ وہ دوستوں اور خاندان کے مشورے پر کرپٹو میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ سروے میں شامل 44 فیصد نے کہا کہ ان کے کل سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو میں 10 فیصد حصے داری کرپٹو کی ہے۔

      خواتین یوزر کی تعداد میں 1009 فیصد اضافہ
      نئے خواتین یوزر کی تعداد میں 1009 فیصد جبکہ مرد یوزر کی تعداد میں 829 فیصد اضافہ ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواتین بٹ کوائن میں زیادہ تجارت کرتی ہیں، جبکہ مرد شیبا انو shiba inu پر زیادہ داؤ لگایا۔ اس کے علاوہ کرپٹو  Cryptocurrency میں تجارت اور سرمایہ کاری میں بہت بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے، جو اس بات سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ WazirX کے 66 فیصد یوزر کی عمریں 35 سال سے کم کے ہیں۔

      کرپٹو میں کیریئر بنانے میں نظر آرہی یوزر دلچسپی ۔
      54 فیصد نے کہا کہ وہ کرپٹو اسپیس میں کیریئر بنانے میں دلچسپی لیں گے، حالانکہ اس فہرست میں Entrepreneurship، فائینینس اور بزنس ڈیولپمنٹ سب سے زیادہ پسندیدہ آپشن تھے۔ رپورٹ کے مطابق میٹرو اور ٹیئر 1 شہروں سے آگے کرپٹو میں حصے داری کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔ گوہاٹی، کرنال، بریلی جیسے چھوٹے شہروں میں یوزر کی تعداد میں 700 فیصد اضافہ درج ہوا ہے۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: