job and career: گیمنگ اسٹارٹ اپ Winzo اگلے ایک سال کے اندر ایک لاکھ سے زیادہ براہ راست اور بالواسطہ روزگار (direct and indirect employment opportunities) کے مواقع پیدا کرنے کی توقع رکھتا ہے۔ یہ دعویٰ کمپنی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کیا ہے۔
کمپنی کے شریک بانی، سومیا سنگھ راٹھور (Soumya Singh Rathore, Co-Founder) نے کہا، " گیمز games کی تعداد میں اضافے کے ساتھ، کمپنی کام کی بنیاد پر ادائیگی کے انتظامات کے تحت مختلف قسم کے کاموں کیلئے گھریلو خواتین Housewives اساتذہ اور انفلوئینسر (influencers) کو اپنے ساتھ جوڑ رہی ہے اور آنے والے سالوں میں یہ تعداد بڑھے گی "۔
یہاں کلک کرکے پوری خبر پڑھیں:
ایک ہی Savings Account رکھنا نہیں ہے سمجھداری، کہیں آپ بھی تو نہیں کر رہے یہ بڑی غلطی
5 سے 10 لاکھ روپے تک کما رہے ہیں influencers
انہوں نے کہا، "دو سال پہلے، ونزو کمپنی 25,000 مائیکرو انفلونسرز influencers کے ساتھ کام کر رہی تھی جو تقریباً 30,000-40,000 روپے ماہانہ کما رہے تھے۔ اب یہ تعداد بڑھ کر ایک لاکھ ہو گئی ہے، جو اوسطاً 75 ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ کما رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اگلے ایک سال میں یہ تعداد دوگنی ہو کر دو لاکھ ہو جائے گی اور ان کی آمدنی میں بھی دو سے ڈھائی گنا اضافہ ہو گا۔
یہ ضرور پڑھئے:
OMG! بغیر مکمل ٹریننگ کے ہی طیارہ اڑا رہے تھے SpiceJet کے 90 پائلٹ، DGCA کی بڑی کارروائی
Winzo انگریزی، ہندی، گجراتی، مراٹھی، بنگالی اور بھوجپوری سمیت 12 سے زیادہ زبانوں میں گیمز فراہم کرتا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ اس کے 80 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔