ہوم » نیوز » معیشت

Phone Pe کسٹمرس کیلئے بڑی خبر! Yes Bank بحران کی وجہ سے نہیں کرپائیں گے اس ایپ کا استعمال

RBIYes Bank آر بی آئی (RBI) نے پرائیویٹ سیکٹر کے یس بینک (Yes Bank) کی کئی سروسز پر 5 مارچ کو پابندی عائد کردی ہے۔ اس کا سامنا فنانشیل ٹکنالوجی کمپنی فون پے (PhonePe) کو بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

  • Share this:
Phone Pe کسٹمرس کیلئے بڑی خبر!  Yes Bank بحران کی وجہ سے نہیں کرپائیں گے اس ایپ کا استعمال
RBIYes Bank آر بی آئی (RBI) نے پرائیویٹ سیکٹر کے یس بینک (Yes Bank) کی کئی سروسز پر 5 مارچ کو پابندی عائد کردی ہے۔ اس کا سامنا فنانشیل ٹکنالوجی کمپنی فون پے (PhonePe) کو بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

نئی دہلی: آر بی آئی  (RBI) نے پرائیویٹ سیکٹر کے یس بینک (Yes Bank) کی کئی سروسز پر 5 مارچ کو پابندی عائد کردی ہے۔ اس کا سامنا فنانشیل ٹکنالوجی کمپنی فون پے (PhonePe) کو بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ یس بینک پر لگی روک کے بعد ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات کا ایک اہم پلیٹ فارم، یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (UPI) پر مبنی لین دین کو رک گیا ہے۔

فون پے(PhonePe)  کے سی ای او سمیر نگم نے ٹویٹر پر کسٹمرس کو بتایا کہ ہمیں اس لمبے رکاوٹ کے لئے افسوس ہے۔ ہمارے ساجھیدار بینک  (Yes Bank) پر  (RBI)  کے ذریعے کئی پابندی لگادی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم نے رات بھر سروس جاری رکھنے کیلئے کام کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ کچھ گھنٹوں میں ٹھیک ہو جائے گا۔ ایک فائنینشیل ٹکنالوجی کمپنی نے بتایا کہ کچھ بھی ہو، یہ ایک لین۔دین یا سمجھوتہ ہے جس کے سبب بینک کو کام کرنا بند کرنا پڑا۔



بتادیں کہ آر بی آئی نے یس بینک کے کے اکاؤنٹ ہولڈروں کیلئے 50,000 روپئے نکالنے کی حد طے کی ہے۔ یس بینک پر 30 دن کی عارضی پابندی عائد کرتے ہوئے اس دوران اکاؤنٹ ہولڈروں کیلئے پیسہ نکالنے کی حد 50 ہزار روپئے طے کردی ہے۔ اس پوری مدت میں اکاؤنٹ ہولڈر50 ہزار روپئے سے زیادہ نہیں نکال سکیں گے۔ اگر کسی اکاؤنٹ ہولڈر کے اس بینک میں ایک سے زیادہ اکاؤنٹ ہیں تب بھی وہ کل ملاکر 50 ہزار روپئے ہی نکال سکے گا۔ آر بی آئی RBI)  کی اطلاع کے مطابق یہ 5 مارچ کی شام 6 بجے سے 3 اپریل رک جاری رہے گی۔

 

 
First published: Mar 06, 2020 02:56 PM IST