உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کاروباریوں کی تنظیم کیٹ نے ایمیزن کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر گجرات حکومت کی تنقید کی

    کاروباریوں کی تنظیم کیٹ نے ایمیزن کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر گجرات حکومت کی تنقید کی

    کاروباریوں کی تنظیم کیٹ نے ایمیزن کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر گجرات حکومت کی تنقید کی

    ملک بھر کے کاروباریوں کے تنظیم کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس نے منگل کو ای کامرس کمپنی ایمیزن کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کیلئے گجرات حکومت کی تنقید کی ہے ۔ کیٹ نے الزام لگایا کہ امریکی ای کامرس کمپنی مسابقتی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ملک بھر کے کاروباریوں کے تنظیم کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس نے منگل کو ای کامرس کمپنی ایمیزن کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کیلئے گجرات حکومت کی تنقید کی ہے ۔ کیٹ نے الزام لگایا کہ امریکی ای کامرس کمپنی مسابقتی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہے ۔ کیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گجرات سرکار کے ذریعہ ایک قانون توڑنے والی کمپنی کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گجرات کے کاروباریوں کے علاوہ ملک بھر کے کاروباری ٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں ۔ کیٹ اس طرح کے ایم او یو کی مخالفت کرے گا ۔

      کاروباری تنظیم نے کہا کہ ایک طرف کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا ( سی سی آئی ) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) جیسی مرکزی جانچ ایجنسیاں ایمیزن کے خلاف مسابقتی مخالف رویوں اور ای کامرس قوانین کی خلاف ورزی کیلئے جانچ کررہی ہیں تو وہیں دوسری طرف گجرات سرکار ان کے ساتھ ہاتھ ملا رہی ہے ۔ کیٹ نے کہا کہ وہ اس معاملہ کو بی جے پی سربراہ جے پی نڈا اور مرکزی وزیر پیوش گوئل کے سامنے اٹھائے گا ۔

      ایمیزن نے گجرات سرکار کے ساتھ کیا قرار

      ایمیزن انڈیا نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے گجرات سرکار کے محکمہ صنعت اور کان کنی کے ساتھ ایک سمجھوتہ کیا ہے ، جس کے تحت وہ ریاست کے چھوٹے اور درمیانے کاروباریوں کو ایمیزن گلوبل سیلنگ کی ٹریننگ دے گا ۔ اس سے یہ کاروباری 200 سے زیادہ ممالک اور علاقوں میں کروڑوں ایمیزن صارفین کو اپنی مصنوعات فروخت کرسکیں گے ۔

      ایمیزن گلوبل سیلنگ کمپنیوں کو اس کے ای کامرس پلیٹ فارم کا استعمال کرکے عالمی سطح پر اپنے برانڈ کو پیش کرنے میں مدد کرتا ہے ۔

      بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمیزن احمد آباد ، وڈودرا ، سورت ، بھروچ اور راج کوٹ جیسے شہروں کے چھوٹے اور درمیانے ایکسپورٹرس کیلئے ٹریننگ ، ویبینار اور آن بورڈنگ ورکشاپ منعقد کرے گا ۔ ایمیزن نے کہا کہ اس پہل کے ذریعہ گجرات کے ایکسپورٹس کو اس کے 17 غیر ملکی بازروں کے ذریعہ سے دنیا بھر میں 30 کروڑ سے زیادہ صارفین تک رسائی ملے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: