ہوم » نیوز » معیشت

Castrol Activ نے #ProtectIndiasEngine مہم کے ساتھ ایک مثال پیش کر دی

یہ اپنے اطراف موجود میکانکس کی طرف توجہ مرکوز کرنے اور ایک بہتر کل کیلئے تیار ہونے میں ان کی مدد کرنے کا وقت ہے، تاکہ #NonStop آگے بڑھتے رہنے میں ہماری مدد کرنا جاری رکھ سکیں

  • Share this:
Castrol Activ نے #ProtectIndiasEngine مہم کے ساتھ ایک مثال پیش کر دی
Castrol Activ نے #ProtectIndiasEngine مہم کے ساتھ ایک مثال پیش کر دی

مشکل اوقات کے ساتھ مشکل چیلنجز بھی آتے ہیں۔ ہندوستانی نوجوان مشکل وقت سے ابھرنے اور ناممکن کام کرنے کیلئے مشہور ہے۔ وبا پھیلنے پر، اس کی یہ خصوصیت روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی۔ ملک میں مدد کرنے والے ہاتھوں کی کبھی بھی کمی نہیں تھی۔ نوجوان رضاکار ان لوگوں کی مدد کو پہنچے جنہیں کھانے پینے کی اشیاء، دیکھ بھال اور پناہ کی اشد ضرورت تھی۔ ان کی ان بے لوث خدمات میں ان کی دو پہیے والی گاڑیوں نے بڑی مدد کی۔ اس کی وجہ سے انہیں دور افتادہ علاقوں میں موجود ضرورت مندوں تک پہنچنے میں مدد ملی۔


بات صرف آسانی سے نقل و حمل کرنے کی نہیں، بلکہ اس احساسِ ذمہ داری کی بھی تھی جس سے سرشار ہو کر یہ نوجوان تبدیلی کے نمائندے بن گئے اور اس کارہائے نمایاں میں ان کی دو پہیہ گاڑیاں ان کی قریبی ساتھ بن گئیں۔ یہی وہ بات ہے جو 2 پہیہ گاڑیوں کو ہندوستانی نوجوان کی شناخت کا حصہ بناتی ہے۔ اور آسمان تک پہنچنے کا عزم رکھنے والی اس نسل کیلئے، جو لوگ ان کے خوابوں کے پہیوں کو ہموار طریقے سے چلاتے رہنے میں معاون ہوتے ہیں، وہ ان کے بھروسے مند مقامی میکانکس ہیں۔ برسوں سے، انہوں نے ہماری گاڑیوں کی بغیر رکے حفاظت کر کے آگے بڑھتے رہنے میں ہماری مدد کی ہے۔


بدقسمتی سے، اب انہی محنت کش میکانکوں کو مدد کی ضرورت آن پڑی ہے۔


وبائی بیماری اور اس کے بعد جاری ہونے والے لاک ڈاؤن نے خاص طور پر میکانکس اور ان کے کاروباروں پر ستم ڈھایا۔ ایک طرف تو کئی میکانکس عارضی طور پر اپنا کاروبار بند کرنے کو مجبور ہو گئے، جبکہ دوسری طرف گاڑی کے کم استعمال اور صحت سے متعلق تشاویش نے ان کی بازیابی کو روکے رکھا۔ اس امر نے میکانکس کی موجودہ آمدنی کو بری طرح متاثر تو کیا ہی، ساتھ ہی اس کی وجہ سے ان کے مستقبل کے مواقع بھی خطرے میں پڑ گئے۔ میکانکس کے بغیر، جنہوں نے ہمیشہ ہی بغیر رکے چلتے رہنے میں ہماری مدد کی ہے، ہندوستان کے سفر کے تجربات کبھی بھی پہلے جیسے نہیں ہو پائیں گے۔

گزشتہ چند برسوں سے، Castrol Activ میکانکس کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے مسلسل کوشاں رہا ہے۔ ان کی اہم ملکیت Castrol Super Mechanic ہندوستان بھر کے کار اور بائیک میکانکس کا تعاون کرتا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کی جانچ کی جائے اور ان کی معلومات اور ہنر کو لوگوں کے سامنے پیش کر کے انہیں قومی سطح پر شناخت بخشی جائے۔ گزشتہ 3 برسوں کے دوران، Castrol ہندوستان بھر سے 2 لاکھ سے زیادہ میکانکس کی شرکت کا گواہ بنا اور اس طرح ان کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور انہیں شناخت دلانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

لیکن ابھی، حالات مختلف ہیں۔ اپنے میکانکس کا تعاون کرنے کی خواہش کے جذبے سے سرشار Castrol Activ اور Network18 نے ساتھ مل کر #ProtectIndiasEngine مہم کا آغاز کیا ہے۔ جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے، یہ ایک مہم بھی ہے اور اکٹھا ہونے کی پکار بھی، جو میکانکس کیلئے ہماری دیکھ بھال اور تشویش کو ظاہر کرتی ہے اور ہر کسی کو اپنا تعاون پیش کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ اس مشن میں ہمارا ساتھ دینے کیلئے، بالی ووڈ کے سُپر اسٹار آیوشمان کھرانا ہمارے ساتھ ہیں جو اس مہم کی سربراہی کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کے ایک ایسے مشہور و معروف آئیکن کے طور پر، جنہوں نے بڑی جانفشانی سے ترقی کے مراحل طے کئے ہیں اور جنہوں نے کئی برسوں تک دو پہیہ گاڑی چلائی ہے، آیوشمان کھرانا نے اپنی کہانیاں بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے میکانکس نے اہم موقعوں پر ان کی بھی مدد کی ہے۔

ساؤتھ انڈیا کے مشہور اداکار شائن شیٹی اور گنیش وینکٹرام اور ہندی کے معروف اداکار روی دوبے اس مہم کو مزید وسعت عطا کرنے کے ساتھ، اس میں اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں۔

ان کے پیغامات سادہ ہیں۔ ان میکانکس نے اتنے برسوں تک ہماری گاڑیوں کو بغیر رکے تحفظ فراہم کیا ہے، اب ہم پر یہ لازم ہے کہ ہم #ProtectIndiasEngine اور ان میکانکس کی مدد کرنے کا عہد کریں۔ حالانکہ عہد کرنے کا یہ کام بس دو منٹ کا ایک سادہ سا کام ہے، لیکن اس کا بڑا اثر ہوگا۔

Castrol Activ موصول ہونے والے ہر عہد کیلئے 10 روپئے کا تعاون دے گا اور یہ رقم 50 لاکھ تک جائے گی۔ اس کے بعد اس رقم کا استعمال ہمارے میکانکس کو نئی ٹیکنالوجی سکھانے، محفوظ کاروباری طریقہ کار اختیار کرنے اور صنعتی رجحانات اپنانے کی تربیت دینے، ان کی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور انہیں مشغول رکھنے کیلئے کیا جائے گا۔

اپنا تعاون کا عہد کرنے کیلئے، کسٹمرز بس   www.protectindiasengine.com   پر لاگ آن کریں اور عہد کا بٹن دبائیں۔ متبادل طور پر، وہ 7574-003-002 پر ایک مسڈ کال دے سکتے ہیں۔ یہ اپنی کوشش شمار کروانے اور #ProtectIndiasEngine کا وقت ہے۔

یہ ایک پارٹنرڈ پوسٹ ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 24, 2020 03:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading