بڑی خبر: 7000 کروڑ بینک گھوٹالہ معاملہ میں 169 مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے

سی بی آئی نے سات ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے بینک فراڈ معاملہ میں 35 رپورٹیں بھی درج کی ہیں۔

Nov 05, 2019 01:23 PM IST | Updated on: Nov 05, 2019 01:25 PM IST
بڑی خبر: 7000 کروڑ بینک گھوٹالہ معاملہ میں 169 مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے

بڑی خبر: 7000 کروڑ بینک گھوٹالہ معاملہ میں 169 مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے

نئی دہلی۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے سات ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کے بینک فراڈ معاملہ میں منگل کو دہلی، چنڈی گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور گجرات سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں 169 مقامات پر چھاپہ مارے۔ سی بی آئی نے سات ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے بینک فراڈ معاملہ میں 35 رپورٹیں بھی درج کی ہیں۔

سی بی آئی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق، ملک بھر میں 169 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ یہ چھاپے دہلی، آندھرا پردیش، چنڈی گڑھ، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، پنجاب، تامل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور دادراو نگر حویلی میں  مارے گئے ہیں۔

Loading...

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، سی بی آئی آفیسر نے اس معاملہ میں ملوث بینکوں یا ملزموں کے نام کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے اتنے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی ہے۔ اس نے پچھلے کچھ مہینوں میں بینک دھوکہ دہی کے معاملوں میں کئی بار اس طرح کی چھاپہ ماری کی ہے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

Loading...