உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اس رفتار سے بڑھی اکنامی تو 26-2025 تک پورا ہوسکتا ہے پی ایم نریندر مودی کا یہ خواب:CEA

    آپ کو بتادیں کہ پی ایم نریندر مودی نے 5 ٹریلین ڈالر اکنامی کا ٹارگیٹ رکھا ہے۔ پانچ ٹریلین ڈالر کی اکنامی کا مطالب یہی ہے کہ ہم امریکہ چین اور جاپان جیسے ممالک کے ساتھ کھڑے ہوجائیں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:چیف اکنامک ایڈوائزر (CEA)وی اننتھا ناگیشورن نے امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستان مالی سال 2025-26 یا اس کے اگلے مالی سال تک 5,000ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے اگر 8 سے 9 فیصد کی مسلسل ترقی کی شرح برقرار رہی۔ بجٹ 2022 پیش کرنے کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی میڈیا سے بات چیت کے دوران، ناگیشورن نے کہا کہ ڈالر کے لحاظ سے مجموعی گھریلو پیداوار (GDP) پہلے ہی تین ہزار بلین ڈالر کو عبور کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا، اگر ہم 8 سے 9 فیصد حقیقی جی ڈی پی کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے تو یہ ڈالر کے لحاظ سے 8 فیصد جی ڈی پی گروتھ ہوگی۔

      آپ کو بتادیں کہ پی ایم نریندر مودی نے 5 ٹریلین ڈالر اکنامی کا ٹارگیٹ رکھا ہے۔ پانچ ٹریلین ڈالر کی اکنامی کا مطالب یہی ہے کہ ہم امریکہ چین اور جاپان جیسے ممالک کے ساتھ کھڑے ہوجائیں گے۔

      وزیر خزانہ سیتارمن نے کہا کہ ہندوستان کی موجودہ سال میں جی ڈی پی گروتھ 9.27 فیصدی رہنے کا امکان ہے۔ یہ سبھی بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ ہوگی۔ وزیر خزانہ نے منگل کو 2022-23 کو 39.45 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔

      بجٹ میں آئندہ 25 سال کے لئے اکنامی کو رفتار دینے کی بنیاد
      سیتا رمن نے کہا کہ مرکزی بجٹ میں اگلے 25 سالوں کے لیے مجموعی اور مستقبل کی ترجیحات کے ساتھ اقتصادی ترقی کو آگے لے جانے کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ لوک سبھا میں اپنی بجٹ تقریر میں، سیتا رمن نے کہا کہ مالی سال 2022-23 کے اس بجٹ میں، ہندوستان کی آزادی کے 75 سے 100 سال کے امرت دور میں، بنیاد تیار کرنے اور اس کا فریم ورک پیش کرنے کے لیے اگلے 25 سالوں میں معیشت کی تجویز دی گئی ہے۔ اس میں 2021-22 کے بجٹ میں تیار کردہ نقطہ نظر کو آگے بڑھایا جائے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: