ہوم » نیوز » معیشت

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر! حکومت نے پنشن کو لے کر کیا بڑا اعلان ، جانئے سب کچھ

Pension Latest News: مرکزی حکومت نے اپنے ملازمین کو بڑی سہولت دی ہے ۔ مرکزی حکومت کے اہلیت پوری کرنے والے ملازمین کو نیشنل پنشن سسٹم کو چھوڑ کر پرانی پنشن اسکیم کا فائدہ اٹھانے کی چھوٹ دیدی گئی ہے ۔

  • Share this:
سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر! حکومت نے پنشن کو لے کر کیا بڑا اعلان ، جانئے سب کچھ
سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر! حکومت نے پنشن کو لے کر کیا بڑا اعلان ، جانئے سب کچھ

نئی دہلی : عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن کے محکمہ نے نیشنل پنشن اسکیم ( این پی ایس ) کے تحت آنے والے مرکزی سرکار کے ملازمین کی سروسز کے معاملات کو ریگولر کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ فائنانشیل ایکسپریس کی خبر کے مطابق مرکزی سرکار نے اپنے ملازمین کو بڑی سہولت دی ہے ۔ مرکزی حکومت کے اہلیت پوری کرنے والے ملازمین کو نیشنل پنشن سسٹم کو چھوڑ کر پرانی پنشن اسکیم کا فائدہ اٹھانے کی چھوٹ دیدی گئی ہے ۔ اس کا فائدہ اب 31 مئی 2021 تک اٹھایا جاسکتا ہے ۔


اہل ملازمین کو پرانی پنشن اسکیم ( او پی ایس ) کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے پانچ مئی 2021 تک درخواست دینی ہوگی ۔ درخواست نہیں دینے والے سرکاری ملازمین کو نیشنل پنشن سسٹم کے بندوبست کے تحت فائدہ ملتا رہے گا ۔ وہیں یکم جنوری 2004 سے 28 اکتوبر 2009 کے درمیان تقرری پائے ہوئے اور سی سی ایس ( پنشن ) رولس کے تحت پنشن کا فائدہ حاصل کرنے والے سرکاری ملازمین کو پہلے کی ہی طرح سے فائدہ ملتا رہے گا ۔


کیا ہے معاملہ ؟


ایکسپرٹس کہتے ہیں کہ پرانی پنشن اسکیم نئے پنشن سسٹم سے زیادہ فائدہ مند ہے ۔ پرانی اسکیم میں زیادہ فائدے ملتے ہیں ۔ پرانی اسکیم میں پنشنر کے ساتھ اس کا کنبہ بھی محفوظ رہتا ہے ۔ چھوٹے ملازمین کو اگر او پی ایس کا فائدہ ملتا ہے تو اس سے ان کا ریٹائرمنٹ سیکور ہوجائے گا ۔

کس کو ملے گا اس کا فائدہ؟

فائنانشیل ایکسپریس کے مطابق یکم جنوری 2004 سے 28 اکتوبر 2009 کے درمیان پرانی پنشن اسکیم کے تحت پچھلی سروسیز کی کاونٹنگ کا فائدہ نہیں ملنے کی وجہ سے ریاستی سرکاری ملازمین کو یکم جنوری 2004 کے بعد اور 28 اکتوبر 2009 تک تقرری سے پہلے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے کیلئے مجبورا ہونا پڑا ۔

ایسے معاملات میں ملازمین کے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے کو ٹیکنیکل ریٹائرمنٹ مانا جائے گا ۔ ایسے سرکاری ملازمین کو بھی پرانی پنشن اسکیم کا فائدہ دیا جائے گا ۔ حالانکہ انہیں پچھلی سروسز کی کاونٹنگ کا فائدہ لینے کیلئے ضروری باقی سبھی شرائط پوری کرنی ہوں گی ۔

او پی ایس کا آپشن منتخب کرنے کی سہولت ان ملازمین کو ملے گی ، جو ریلوے پنشن رولس یا سی سی ایس (پنشن) رولس 1972 کے ساتھ ساتھ پرانی پنشن اسکیم کے تحت آنے والے دوسرے مرکزی اداکاروں یا سی سی ایس ( پنشن ) رولس جیسی پرانی پنشن اسکیم کے تحت آنے والے ریاستی سرکار کے محکموں یا خودمختار اداروں میں یکم جنوری 2004 سے پہلے تقرری پائے تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 02, 2021 08:15 AM IST