உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    LPG سلینڈر پر ملے گی 200 روپے کی سبسڈی، ان 9 کروڑ مستفیدین کو ملے گا فائدہ

    LPG سلینڈر پر ملے گی 200 روپے کی سبسڈی، ان 9 کروڑ مستفیدین کو ملے گا فائدہ

    LPG سلینڈر پر ملے گی 200 روپے کی سبسڈی، ان 9 کروڑ مستفیدین کو ملے گا فائدہ

    وزیر خزانہ نے کہا کہ پردھان منتری اجولا یوجنا کے نو کروڑ سے زیادہ استفادہ کنندگان کو 200 روپے فی سلنڈر (12 سلنڈر تک) کی سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہماری ماؤں اور بہنوں کو مدد ملے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے عام زندگی پر بڑھتی مہنگائی کے اثرات کو دیکھتے ہوئے ہفتہ کو دو بڑے اعلانات کئے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کو کم کرنے کے علاوہ انہوں نے پردھان منتری اجولا یوجنا کے استفادہ کنندگان کو 200 روپے فی گیس سلنڈر کی سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: مودی سرکار کا بڑا فیصلہ، ایکسائز ڈیوٹی گھٹائی، پٹرول 9.5 روپے اور ڈیزل 7 روپے ہوگا سستا


      وزیر خزانہ نے کہا کہ پردھان منتری اجولا یوجنا کے نو کروڑ سے زیادہ استفادہ کنندگان کو 200 روپے فی سلنڈر (12 سلنڈر تک) کی سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہماری ماؤں اور بہنوں کو مدد ملے گی۔


      یہ بھی پڑھئے: دھار کی مسجد کمال مولا کو بھوج شالہ بتا کر سروے کرائے جانے کا مطالبہ


      ان اعلانات کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ’’لوگ ہمیشہ ہمارے لیے پہلے ہوتے ہیں۔ خاص طور پر آج کے فیصلے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اس کا ثبوت ہے۔ مختلف شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ہمارے شہریوں کو راحت فراہم کریں گے اور 'ایز آف لیونگ' کو آگے بڑھائیں گے۔

      دوسری طرف عوام کو راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کر دی۔ سیتارمن نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 8 روپے اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔ سیتا رمن نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے پٹرول کی قیمت میں 9.5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کی کمی ہوگی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: