اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آج سے بدل جائیں گے یہ بڑے قوانین، آپ کی جیب پر ہوگا سیدھا اثر، دیکھئے کون کون سی ہیں یہ تبدیلیاں

    آج سے بدل جائیں گے یہ بڑے قوانین، آپ کی جیب پر ہوگا سیدھا اثر، دیکھئے کون کون سی ہیں یہ تبدیلیاں (canva)

    آج سے بدل جائیں گے یہ بڑے قوانین، آپ کی جیب پر ہوگا سیدھا اثر، دیکھئے کون کون سی ہیں یہ تبدیلیاں (canva)

    نیا مالی سال شروع ہونے میں اب زیادہ وقت باقی نہیں رہ گیا ہے۔ 2 ماہ کے بعد ہم مالی سال 2023-24 میں داخل ہوں گے۔ تب لوگ ایک بار پھر ٹیکس پلاننگ اور دیگر مالیاتی فیصلوں کے بارے میں سوچنا شروع کر دیں گے۔ تاہم اس سے پہلے یعنی فروری میں بھی کچھ ایسی تبدیلیاں ہو رہی ہیں، جن کا اثر عام لوگوں کی جیب پر پڑ سکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : نیا مالی سال شروع ہونے میں اب زیادہ وقت باقی نہیں رہ گیا ہے۔ 2 ماہ کے بعد ہم مالی سال 2023-24 میں داخل ہوں گے۔ تب لوگ ایک بار پھر ٹیکس پلاننگ اور دیگر مالیاتی فیصلوں کے بارے میں سوچنا شروع کر دیں گے۔ تاہم اس سے پہلے یعنی فروری میں بھی کچھ ایسی تبدیلیاں ہو رہی ہیں، جن کا اثر عام لوگوں کی جیب پر پڑ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ آر بی آئی کی ایم پی سی میٹنگ بھی ہوگی جہاں پالیسی ریٹ میں تبدیلی کا اثر بھی آپ کے ذاتی فائنانس پر نظر آئے گا۔

      آپ کو ان کی تیاری ابھی سے شروع کر دینی چاہئے۔ فروری میں ایسی 5 بڑی تبدیلیاں ہونے والی ہیں، جن پر زیادہ تر لوگوں کیلئے نظر رکھنا ضروری ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ تبدیلیاں کیا ہیں۔

      ایم پی سی کی میٹنگ

      آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ کا فیصلہ 8 فروری کو آئے گا۔ اس میں ممکنہ طور پر پالیسی ریٹ میں 25-35 بیسس پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ پچھلے سال ایم پی سی نے پالیسی ریٹ میں 225 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا تھا۔ 100 بیس پوائنٹس کا مطلب ہے ایک فیصد ہوتا ہے۔ ایک اور اضافے کے بعد سے لون پھر سے مہنگے ہو جائیں گے۔

      T+2 ریڈیمپشن سائیکل

      اسٹاک میں T+1 سیٹلمنٹ سائیکل 27 جنوری سے لاگو کیا گیا تھا۔ یعنی حصص کی خرید و فروخت اب اگلے ہی دن آپ کے ڈیمیٹ اکاؤنٹ میں دکھنے لگے گی ۔ اس سے وابستہ میوچل فنڈز جو اب T+3 ریڈیمپشن سائیکل کی پیروی کر رہے تھے، اب T+2 ریڈیمپشن سائیکل میں چلے جائیں گے۔

      کینرا بینک سروس چارج

      13 فروری سے کینرا بینک اپنے ڈیبٹ کارڈ کے استعمال پر سروس فیس میں اضافہ کرے گا۔ کلاسک ڈیبٹ کارڈ کی سالانہ فیس 125 روپے سے بڑھ کر 200 روپے ہو جائے گی۔ پلاٹینم ڈیبٹ کارڈ کے لئے 500 روپے اور بزنس ڈیبٹ کارڈ کے لئے 300 روپے ہوں گے۔ کارڈ بدلنے کی فیس بھی 50 روپے سے بڑھا کر 150 روپے کر دی گئی ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: Union Budget 2023: الیکٹرک وہیکل کو مل سکتی ہے بڑی خوشخبری، فائدہ بھی ہوگا بڑا


      یہ بھی پڑھئے: مہنگائی نہیں بگاڑے گی آپ کا بجٹ! آئی ایم ایف کی رپورٹ سے عام آدمی کو راحت


      HDFC ریوارڈز ریڈیمپشن

      HDFC بینک نے اپنے ملینیا ڈیبٹ کارڈ کے لئے ریوارڈ ریڈیمپشن کی شرائط کو تبدیل کر دیا ہے۔ یہ تبدیلی یکم فروری سے نافذ العمل ہوگی۔ صارفین اب مصنوعات کی قیمت کا 70 فیصد ریڈیم کر سکتے ہیں اور بقیہ رقم کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کرنی ہوگی۔ آپ کیش بیک کیلئے ہر ماہ صرف 3000 ریوارڈ پوائنٹس کو ریڈیم کرسکیں گے۔

      ٹیکس کی منصوبہ بندی

      بلاشبہ اس مالی سال کو شروع ہونے میں ابھی 2 ماہ باقی ہیں، لیکن آپ کو ابھی سے ٹیکس پلاننگ شروع کر دینی چاہئے۔ ٹیکس بچانے کے لئے آپ فروری سے ہی مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری شروع کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر پی پی ایف، این پی ایس، ایس ایس وائی، ای ایل ایس ایس یا لائف انشورنس پریمیم وغیرہ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: