گوگل پر آخر کیوں لگا 1,337.76 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ، جانیے وجہ
گوگل پر آخر کیوں لگا 1,337.76 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ، جانیے وجہ
سی سی آئی انڈیا نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر پوسٹ کر کے اطلاع دی ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے کہ اینڈروائیڈ موبائل ڈیوائس ایکو سسٹم میں کئی مارکیٹ میں حالات کا غلط استعمال کرنے کے لئے گوگل پر جرمانہ لگایا گیا ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن کی سہولت دینے والی امریکی کمپنی گوگل پر کامپیٹیشن کمیشن آف انڈیا سی سی آئی نے 1,337.76 کروڑ روپے کا جرمانہ لگایا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا نے گوگل پر یہ جرمانہ اینڈرائیڈ موبائل ڈیوائس ماحول میں مضبوط مارکیٹ پوزیشن کا غلط استعمال کرنے پر لگایا ہے۔
کام کو ٹھیک کرنے کا حکم کامپیٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے انٹرنیٹ کمپنی کو نامناسب تجارتی سرگرمیوں کو روکنے اور بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کمیشن نے جمعرات کو آفیشل معلومات دیتے وہئے کہا کہ گوگل کو ایک مقررہ وقت کے اندر اپنے کام کاج کے طریقے میں ترمیم کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔
ٹوئٹ پر دی گئی معلومات سی سی آئی انڈیا نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر پوسٹ کر کے اطلاع دی ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے کہ اینڈروائیڈ موبائل ڈیوائس ایکو سسٹم میں کئی مارکیٹ میں حالات کا غلط استعمال کرنے کے لئے گوگل پر جرمانہ لگایا گیا ہے۔
اس وجہ سے لگا جرمانہ آپ کو بتادیں کہ گوگل اینڈروائیڈ او ایس یعنی آپریٹنگ سسٹم کی آپریٹنگ اور انتظام سنبھالتا ہے۔ اس کے لیے دیگر کمپنیوں کو لائسنس بھی جاری کرتا ہے۔ گوگل کے او ایس اور ایپ کا استعمال OEMs یعنی آریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچرر ، اپنے موبائل ڈیواس کے لیے کرتے ہیں۔ او ایس اور ایپ کے یوز کو لے کر کئی طرح کے ایگریمنٹ کیے جارہے ہیں، جیسے موبائل ایپلی کیشن ڈسٹری بیوشن ایگریمنٹ (ایم اے ڈی اے) کہا جاتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔