CNBC-TV18 IBLA 2020: مکیش امبانی کو ملا لیڈر آف دی ڈیکیڈ ایوارڈ
سال کی سب سے پرامزنگ کمپنی کا ایوارڈ’ ونتی آرگونکس لمٹیڈ‘ کو ملا ہے۔ اس فہرست میں اسکارٹس، کے ای ایس انٹرنیشنل، ایسٹرل پائپس، آرتی انڈسٹریز لمیٹیڈ اور سندرم فاسٹنرس نامزد تھے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 28, 2020 08:31 PM IST

مکیش امبانی کو ملا لیڈر آف دی ڈیکیڈ ایوارڈ
نئی دہلی۔ ملک کے کارپوریٹ شعبے میں معروف ترین ایوارڈ CNBC TV18 انڈیا بزنس لیڈرس ایوارڈ پر ایک پروگرام منعقد ہوا۔ ہر سال مختلف صنعتوں اور شعبوں میں شاندار مظاہرہ کے لئے کارپوریٹس کو یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ یہ انٹرپرائز اور لیڈرشپ کے شعبے میں 17 زمروں میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس سال انڈیا بزنس لیڈر ایوارڈ میں کسے کیا ملا؟۔
Young Turks Start-up of the Year ایوارڈ ’مشو‘ ایپ کو ملا ہے۔ اس زمرے میں مشو، باؤنس، ڈنجو، لوکس اور کیاریفٹ نامزد تھے۔
سال کی سب سے پرامزنگ کمپنی کا ایوارڈ’ ونتی آرگونکس لمٹیڈ‘ کو ملا ہے۔ اس فہرست میں اسکارٹس، کے ای ایس انٹرنیشنل، ایسٹرل پائپس، آرتی انڈسٹریز لمیٹیڈ اور سندرم فاسٹنرس نامزد تھے۔
سی این بی سی ٹی وی 18انڈیا بزنس
لیڈر ایوارڈس حاصل کرنے والے تمام بزنس لیڈرس کو مبارکباد
We welcome all the winners at @StanChartIN presents India Business Leader Awards on stage for a photo as we wrap up this edition. #CNBCTV18IBLA #LeadersOfChange pic.twitter.com/l2kdilht8F
— News18 اردو (@News18Urdu) February 28, 2020
ینگ ٹرک آف دی ائیر کا ایوارڈ ریویگو لاجسٹکس کو ملا ہے۔
فنٹیک شعبے میں شاندار مظاہرہ کرنے اور ملک کے کروڑوں لوگوں کے لئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کو آسان بنانے کے لئے ’ دی ڈسرپٹر‘ کا ایوارڈ’ یونیفائڈ پیمنٹ انٹرفیس‘ یعنی یو پی آئی کو ملا ہے۔
آؤٹ اسٹینڈنگ کمپنی کا ایوارڈ ’ ایچ ڈی ایف سی‘ بینک کو ملا ہے۔ اس زمرے میں نامزد ہونے والی کمپنیوں کی فہرست میں برٹانیا انڈسٹریز، ٹائٹن، ہندوستان یونیلیور اور نیسلے انڈیا شامل ہیں۔
آئیکونک بزنس لیڈر آف ڈیکیڈ ایوارڈ، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کو دیاگیا۔@StanChartIN #LeadersOfChange @nsitharaman @ShereenBhan at #CNBCTV18IBLA https://t.co/aSNrwYQ6Vs
— News18 اردو (@News18Urdu) February 28, 2020
کرن جوہر کو انٹرٹینمنٹ لیڈر آف دی ائیر ایوارڈ ملا ہے۔ اس فہرست میں کرن جوہر کے ساتھ ایکتا کپور، آدتیہ چوپڑا اور شاہ رخ خان بھی نامزد تھے۔
گلوبل بزنس آئیکون ایوارڈ مائیکروسافٹ کے ستیہ نڈیلا کو ملا ہے۔
لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ایچ ڈی ایف سی کے چئیرمین دیپک پاریکھ کو ملا ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی کو لیڈر آف دی ڈیکیڈ ایوارڈ ملا ہے۔