نئی دہلی. تیل اور گیس کمپنیاں عوام کی جیبوں پر مسلسل بوجھ بڑھا رہی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کے بعد اب سی این جی CNG Price Hike کی قیمتیں بھی روزانہ بڑھنے لگی ہیں۔ دہلی سمیت کئی شہروں میں جمعرات کو مسلسل دوسرے دن کمپنیوں نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ (IGL) کے مطابق، 7 اپریل کو دہلی میں CNG کی قیمت میں 2.50 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب دہلی میں سی این جی 69.11 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہی ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو بھی دہلی میں سی این جی 2.5 مہنگی ہوئی تھی۔ یعنی صرف دو روز میں سی این جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل 4 اپریل کو بھی دہلی میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دہلی میں سی این جی کی قیمتوں میں 9.11 روپے فی کلو کا اضافہ ہوچکا ہے۔
ان شہروں کو بھی لگا جھٹکا۔دہلی ہی نہیں نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد اور گروگرام جیسے شہروں میں بھی آج سے سی این جی مہنگی ہو گئی ہے۔ یہاں بھی 2.50 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں سی این جی کی قیمت بڑھ کر 71.67 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جبکہ گروگرام میں یہ 77.44 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ سب سے مہنگی سی این جی کانپور، ہمیر پور اور فتح پور میں 80.90 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
پٹرول۔ڈیزل کے نئے دام جاری، 22 مارچ سے اب تک 14 بار اضافہ سے دونوں قسم کا ایندھن تقریباً 10 روپے ہوا مہنگا: جانئے آج کی قیمتیںممبئی میں بھی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کیا گیا۔بدھ کو ممبئی میں سی این جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا۔ مہانگر گیس لمیٹڈ نے قیمتوں میں 67 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ تاہم، ممبئی میں اب بھی دہلی سے تقریباً 2 روپے فی کلو سستی سی این جی مل رہی ہے۔
ایک ماہ میں آٹھویں بار اضافہعالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وصولی کے لیے کمپنیوں نے صرف ایک ماہ کے اندر سی این جی کی قیمتوں میں آٹھ مرتبہ اضافہ کیا ہے۔ اس دوران تقریباً 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہی نہیں، 2022 میں اب تک کمپنیوں نے قیمت میں تقریباً 14 روپے فی کلو کا اضافہ کیا ہے۔ جس کی وجہ سے پرائیویٹ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے ساتھ آٹو ٹیکسی ڈرائیوروں پر بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔
آٹو ٹیکسی کا بڑھ سکتا ہے کرایہدہلی۔ممبئی جیسے میٹرو میں، آٹو اور کیب CAB جیسی خدمات عام آدمی کے لیے مہنگی ہو سکتی ہیں۔ ایک کیب ڈرائیور Cab Driver نے بتایا کہ گرمیوں میں مسافروں کے لیے اے سی AC زیادہ چلانا پڑتا ہے جس سے گیس کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ اب قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کرایہ بھی بڑھانا پڑے گا۔ آٹو ڈرائیوروں نے بھی فی کلومیٹر زیادہ کرایہ وصول کرنے کی بات کہی ہے۔
JEE Main 2022 exam dates: جے ای ای مین امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان، ایسا ہوگا پورا شیڈول سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔