உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پھر بڑھیں CNG-PNG کی قیمتیں اور جانیں پٹرول۔ڈیزل کے نئے دام، کن لوگوں پر قیمتوں میں اضافے سے کیا پڑا اثر؟

    CNG PNG Price Hike: یہ دام آج صبح یعنی 18 دسمبر 2021 سے لاگو ہون جائیں گے۔ سی این جی کے علاوہ ایل پی جی پی این جی کی قیمت میں بھی 2 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

    CNG PNG Price Hike: یہ دام آج صبح یعنی 18 دسمبر 2021 سے لاگو ہون جائیں گے۔ سی این جی کے علاوہ ایل پی جی پی این جی کی قیمت میں بھی 2 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

    CNG PNG Price Hike: یہ دام آج صبح یعنی 18 دسمبر 2021 سے لاگو ہون جائیں گے۔ سی این جی کے علاوہ ایل پی جی پی این جی کی قیمت میں بھی 2 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      CNG PNG Price Hike: سی این جی پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ:ایک بار پھر گاڑیوں کے ایندھن سی این جی اور پائپ کے ذریعے گھروں تک پہنچنے والی رسوئی گیس ( ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ (CNG PNG Price Hike) کر دیا گیا ہے۔ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی CNG) کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے میں ٹیکس بھی شامل ہے۔ یہ دام آج صبح یعنی 18 دسمبر 2021 سے لاگو ہون جائیں گے۔ سی این جی کے علاوہ ایل پی جی پی این جی کی قیمت میں بھی 2 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

      سی این جی (CNG) کی قیمت میں اضافے کے بعد اب ممبئی میں نئی ​​قیمت 63.50 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ وہیں ممبئی میں پائپ قدرتی گیس کی نظر ثقیمت 38 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے۔ بتا دیں کہ اس سال ممبئی metropolitan area میں سی این جی کی قیمت میں گزشتہ 11 مہینوں میں 16 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کاسیدھا اثر میٹروپولیٹن ایریا کے 8 لاکھ صارفین پر پڑا ہے۔

      کن لوگوں پر پڑا سی این جی کی قیمتوں میں اضافے سے اثر؟
      سی این جی کی قیمتوں میں تبدیلی کا سیدھا اثر 3 لاکھ ذاتی کار استعمال کرنے والوں پر پڑا ہے۔ اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ جیسے آٹو، ٹیکسی اور بسوں میں سفر کرنے والے لوگ اس اضافے سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ تین ماہ میں چوتھی مرتبہ سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کالی پیلی ٹیکسی اور آٹورکشا یونین اس بار کرایوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس سال سی این جی کی قیمتوں میں 16 روپے فی کلو اضافے کے بعد کالی پیلی ٹیکسیوں کا کم از کم کرایہ 5 روپے اور آٹورکشوں کا 2 روپے بڑھا دیا گیا ہے۔

      (Petrol-Diesel Price Today 18 Dec 2021): سرکاری تیل کمپنیوں (IOCL) نے پٹرول اور ڈیزل کے نئی قیمتیں جاری کی ہیں ۔ آج بھی چار میٹرو  شہر میں   پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دیوالی کے بعد سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ نئی قیمت کے مطابق آج دہلی میں پٹرول کی قیمت 95.41 روپے اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 109.98 روپے اور ڈیزل 94.14 روپے، چنئی میں پٹرول 101.40 روپے اور ڈیزل 91.43 روپے اور کولکتہ میں پٹرول 104.67 روپے اور ڈیزل 89.79 روپے فی لیٹر ہے۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: