உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    International Vande Bharat Flights:وندے بھارت کے تحت31اکتوبرتک خصوصی پراوازیں، یہاں دیکھیں مکمل فہرست

    ممبئی ایئرپورٹ

    نئے فہرست کے مطابق ہندوستانی حکومت اسرائیل ، سنگاپور ، سری لنکا ، تھائی لینڈ ، اٹلی جیسے ممالک کے لیے پروازیں چلائے گی۔ ان تمام ممالک کا ابھی تک ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ معاہدہ نہیں ہے۔

    • Share this:
      مئی 2020 میں ہندوستانی حکومت نے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لیے وندے بھارت مشن (Vande Bharat Mission) کے نام سے بڑے پیمانے پر انخلا پروگرام شروع کیا۔ کووڈ۔19 کی وجہ سے انخلاء مہم شروع کی گئی جس نے ہندوستان کو پچھلے سال مارچ میں تمام گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں بند کرنے پر مجبور کیا۔ اگرچہ گھریلو پروازوں کو آہستہ آہستہ کیلیبریٹڈ طریقے سے چلانے کی اجازت دی گئی تھی ، لیکن بین الاقوامی پروازوں کے چلنے پر اب بھی پابندی ہے۔

      اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے کہیں اور پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لیے حکمومت نے مشن وندے بھارت کے نام سے ایک انخلا مہم کا منصوبہ بنایا جس کے تحت قومی فضائی کیریئر ایئر انڈیا Air India کو صرف ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لیے بیرون ممالک میں پرواز کرنے کی اجازت دی گئی۔

      وندے بھارت مشن پروازوں کی مکمل فہرست یہاں چیک کریں۔

      آج تک تقریبا چار ملین افراد تقریبا 30 ہزار پروازوں میں سوار ہو چکے ہیں، جو کہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سرگرمی ہے۔ اس منصوبے میں اصل میں صرف 1,90,000 ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کا تصور کیا گیا تھا۔ شروع میں ایئر انڈیا اور اس کی ذیلی کمپنی ایئر انڈیا ایکسپریس Air India Express نے آپریشن میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس کے بعد دیگر فضائی کیریئرز کو پروگرام میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔ایک ٹویٹ ، سول ایوی ایشن کی وزارت MoCA نے ذکر کیا: "وندے بھارت مشن! بیرون ملک ہندوستانیوں کی مدد!


      فہرست

      ان-باؤنڈ پروازیں: 14,968

      آنے والے مسافر: 2,261,720

      باہر جانے والی پروازیں: 14,965

      آؤٹ باؤنڈ پیکس: 15,62,069

      اب تک کی پروازیں: 29,933

      اب تک کے مسافر: 3,823,789

      وندے بھارت مشن! بیرون ملک ہندوستانیوں کی مدد! یکم اگست 2021 تک:

      اگرچہ حکومت نے ممالک کے درمیان سفر کو آسان بنانے کے لیے 27 ممالک کے ساتھ ایئر ببل معاہدوں کو متوازی طور پر فعال کیا، بہت سے ممالک ایسے ہیں جنہوں نے کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے دوطرفہ معاہدوں پر دستخط نہیں کیے۔ اس کے بجائے انہوں نے وندے بھارت کے تحت محدود اور خصوصی انخلا کی پروازوں کی اجازت دی ہے۔

      چونکہ بھارت دوسری لہر سے لڑنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، وزارت شہری ہوا بازی نے 31 اکتوبر تک وندے بھارت پروازوں کے نئے دور کا اعلان کیا ہے۔ پروازوں کے مکمل روسٹر کو اوپر چیک کیا جا سکتا ہے۔


      نئے فہرست کے مطابق ہندوستانی حکومت اسرائیل ، سنگاپور ، سری لنکا ، تھائی لینڈ ، اٹلی جیسے ممالک کے لیے پروازیں چلائے گی۔ ان تمام ممالک کا ابھی تک ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ معاہدہ نہیں ہے۔ شیڈول 3 جون سے شروع ہوا اور 31 اکتوبر کو ختم ہوگا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: