ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کورونا کے خلاف جنگ: ریلائنس انڈسٹریز کی جانب سے اب تک کیے گئے اقدامات پر ایک نظر

ریلائنس انڈسٹریز نے وبائی مرض کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے متعدد اقدامات کا بھی اعلان کیا ہے۔

  • Share this:
کورونا  کے خلاف جنگ: ریلائنس انڈسٹریز  کی جانب سے  اب تک کیے گئے اقدامات پر ایک نظر
ریلائنس انڈسٹریز

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے پیر کووزیر اعظم ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں 500 کروڑ روپئے کا عطیہ دینے کا اعلان کیاہے۔یادرہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی اپیل پرریلائنس انڈسٹریز نے ممبئی ہندوستان کے پہلے کورونا وائرس اسپتال کا قیام عمل میں لایا تھا۔اس کے علاوہ ریلائنس نے کئی اقدامات کرتے ہوئے ضرورت مندوں کو کھانا اور ہنگامی گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر مکیش امبانی نے کہا ، " ہمیں یقین ہے کہ ہندوستان جلد سے جلد کورونیو وائرس کی تباہی پر قابو پالے گا۔ ریلائنس انڈسٹریز کی پوری ٹیم بحران کی اس گھڑی میں ملک کے ساتھ ہے اور کوویڈ ۔19 کے خلاف اس جنگ کو جیتنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ "



ریلائنس انڈسٹریز نے وبائی مرض کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے متعدد اقدامات کا بھی اعلان کیا ہے۔ریلائنس انڈسٹریزی کے تحت چلائے جانے والے سماجی ادارے ریلائنس فاؤنڈیشن کی جانب سے کورونا وائرس کی وباءکے خلاف قومی جنگ کی حمایت کے لئے شروع کیے گئے کچھ اہم اقدامات یہ ہیں

۔1۔پی ایم کارس فنڈ میں 500 کروڑ روپئے کا عطیہ
۔2۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپئے کا عطیہ
۔3۔ گجرات کے وزیر اعلی ٰریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا عطیہ
۔4۔ہندوستان کا پہلا 100 بستروں والا خصوصی COVID-19 اسپتال کا قیام تاکہ کورونا وائرس کے مریضوں کو دو ہفتوں کی نگرانی میں رکھا جائے
۔5۔ ملک بھر میں اگلے 10 دنوں میں 50 لاکھ افراد کو مفت کھانے فراہم کی فراہمی کا منصوبہ، ہرروز نئے علاقوں کا کیاجائیگا انتخاب
۔6۔ صحت کے کارکنوں اور نگہداشت کرنے والوں کے لئے روزانہ ایک لاکھ ماسک کی فراہمی
۔7۔ صحت کے کارکنوں اور نگہداشت کرنے والوں کے لئے روزانہ ہزاروں ذاتی حفاظتی سازوسامان کی فراہمی (پی پی ای)
۔8۔ ملک بھر میں خدمات انجام دینے والے ایمرجنسی رسپانس گاڑیوں کو مفت ایندھن کی فراہمی
۔9۔ ٹیلی کام سیکٹر میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے جیو 'گھر سے کام' ، 'گھر سے مطالعہ' اور 'گھر سے صحت' کے اقدامات کے ذریعے روزانہ تقریباً 40 کروڑ افراد اور ہزاروں تنظیموں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔
۔10۔ ریلائنس ریٹیل لاکھوں ہندوستانیوں کو روزانہ اسٹورز اور گھر تک سپلائی کے ذریعہ ضروری سامان مہیا کرتاہے۔



(اعلان دستبرداری: نیوز 18 اردوڈاٹ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے جو ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی ملکیت ہے اور ریلائنس جیو کا بھی مالک ہے۔)
First published: Mar 30, 2020 11:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading