ہوم » نیوز » معیشت

Covid-19 Updates:مرکزحکومت گھریلو پروازوں میں مسافرین کی تعداد کم کرنے پرکررہی ہےغور

وزارت شہری ہوا بازی (Ministry of Civil Aviation) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے گھریلو ایئر لائنز میں موجودہ 80 فیصد سفری سہولیات کو کم کرکے 60 فیصد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

  • Share this:
Covid-19 Updates:مرکزحکومت گھریلو پروازوں میں مسافرین کی تعداد کم کرنے پرکررہی ہےغور
ممبئی ایئرپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے کیسوں کی تصدیق شدہ مجموعی تعداد میں ہندوستان پہلے سے ہی برازیل سے آگے نکل گیا ہے اور اب یہ امریکہ کے بعد عالمی سطح پر دوسرا بدترین اورمتاثرملک بن گیا ہے۔ملک کی مختلف ریاستوں کے ذریعہ درج کیے جانے والے کورونا کے کیسوں میں لگاتار اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے پورے ملک کی مجموعی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔اس سنگین صورتحال کے درمیان وزارت شہری ہوا بازی (Ministry of Civil Aviation) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے گھریلو ایئر لائنز میں موجودہ 80 فیصد سفری سہولیات کو کم کرکے 60 فیصد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔


منی کنٹرول (Moneycontrol) کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (Directorate General of Civil Aviation) ائرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (Airports Authority of India) اور وزارت شہری ہوا بازی (Civil Aviation Ministry) کے اعلیٰ عہدیدار اگلے ہفتے اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلے کے لئے ایک میٹنگ کر سکتے ہیں۔گھریلو پروازوں میں سفر کو کم کرنے کے کسی نتیجے پر آنے سے قبل وہ دونوں حفاظتی اور مالیاتی زاویے پرغور کررہے ہیں تاکہ اس کی بھرپائی بھی ہوسکے۔


ممبئی ایئرپورٹ
ممبئی ایئرپورٹ


یہ بات قابل ذکر ہے کہ کووڈ۔19 کے بڑھتے ہوئے انفیکشن اور اس مسئلے کی سنگینی کا مشاہدہ کرتے ہوئے متعدد ریاستوں نے پہلے ہی علاقائی لاک ڈاؤن، کرفیو اور دیگر اہم پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ان اقدامات نے پچھلے کچھ ہفتوں میں گھریلو مسافروں کی ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے۔روزانہ ہوائی مسافروں کی آمدورفت فروری میں تقریبا 3,00,000 کی اونچائی کو چھونے کے بعد اب 2,00,000 کے نیچے آ گئی ہے۔

ایئر لائن کمپنیوں کے نمائندوں نے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے سیول ایوی ایشن کے سکریٹری پردیپ سنگھ کھارولا (Pradeep Singh Kharola) کے ساتھ ایک اجلاس میں مرکز سے مالی مدد طلب کی ہے۔

کمپنیوں کے نمائندوں نے پرواز میں گنجائش 60 فیصد تک کم کرنے کی بھی درخواست کی کیونکہ بکنگ میں تقریبا 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ گھریلو مسافروں کی آپریشنل صلاحیت کو کم کرنے کی درخواست مارکیٹ شیئر میں جمود برقرار رکھنے کے لئے کی گئی ہے۔کووڈ۔19 شٹ ڈاؤن کے بعد 25 مئی سے گھریلو پروازیں شروع کی گئی تھی۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 18, 2021 09:24 AM IST