انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ اائیل کی قیمت 0.45 فیصدی اچھل کر 67.26 ڈالر فی بیرل پر کاروبارکررہا ہے۔ وہیں، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.17 فیصدی اضافہ کے ساتھ 73.28 ڈالر فی بیرل پر ہے۔
اس درمیان، تیل کمپنیوں نے پیر، 20 مارچ، 2023 کو پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کیے ہیں۔ نئی قیمت کے مطابق ایندھن کی قیمت میں کہیں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔ ملک کے اہم شہروں میں پیٹرول ڈیزل کے ریٹس
ملک کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں ایک لیٹر پیٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے پر ہے۔ وہیں چنئی میں ایک لیٹر پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر پرفروخت ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ کولکاتہ میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر پر کاروبار کررہاہے۔
نوئیڈا میں پٹرول 24 پیسے سستا ہو کر 96.76 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 21 پیسے سستا ہو کر 89.93 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ گروگرام میں ڈیزل 19 پیسے مہنگا ہو گیا ہے اور یہاں 90.24 روپے فی لیٹر اور پٹرول 20 پیسے مہنگا ہو کر 97.38 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنؤ میں پٹرول 05 پیسے سستا ہوا ہے اور پٹرول 96.42 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ پٹنہ میں ڈیزل 47 پیسے مہنگا ہو کر 94.51 روپے فی لیٹر اور پٹرول 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 107.74 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔