உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اس سال نہیں آئے گا کرپٹو کرنسی بل، جانیے اب کیا ہے مرکزی حکومت کی تیاری

    نہیں آئے گا کرپٹو کرنسی بل۔  تصویر: shutterstock

    نہیں آئے گا کرپٹو کرنسی بل۔ تصویر: shutterstock

    سال 2009 میں ایک جاپانی سائنسداں ستوشی ناکاموتو نے بٹ کوائن کی ایجاد کی۔تب کسی کو کچھ پتہ نہیں تھا کہ آخر کار یہ کیا بلا ہے۔ تب اسے کرپٹو کرنسی کہا گیا۔ کرپٹو یعنی یونانی زبان میں سیکریٹ یعنی خفیہ کرنسی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پارلیمنٹ کے اس موجودہ سرمائی سیشن میں کرپٹو کرنسی پر بل آنے کے امکانات نہیں ہیں۔ اس مدعے پر ابھی وسیع بحث ہونا باقی ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، جب تک اس پر جامع غوروفکر نہیں ہوجاتا تب تک کرپٹو بل نہیں آئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کرپٹو کو لے کر کسی بھی طرح کی جلدبازی میں نہیں ہے۔ آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے سیشن یعنی مانسون اجلاس میں اس بل کو شامل کیا گیا تھا۔

      کرپٹو کرنسی کو لے کر وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں کئی بڑے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور جلد ہی اس ایشو کے حل کے لئے سخت قدم اٹھانے کو کہا تھا۔ اس کے علاوہ آر بی آئی بھی اس کو لے کر سخت رُخ اپنائے ہوئے ہے۔ آر بی آئی گورنر نے تو اسے بڑا خطرہ بتایا ہے۔

      کیا ہوتی ہے کرپٹو کرنسی
      اس کی شروعات سال 2008 کے فائنانشیل کراسس سے ہوتی ہے۔ جب لوگوں کا بینکنگ سسٹم سے بھروسہ اُٹھ گیا تھا۔ سال 2009 میں ایک جاپانی سائنسداں ستوشی ناکاموتو نے بٹ کوائن کی ایجاد کی۔تب کسی کو کچھ پتہ نہیں تھا کہ آخر کار یہ کیا بلا ہے۔ تب اسے کرپٹو کرنسی کہا گیا۔ کرپٹو یعنی یونانی زبان میں سیکریٹ یعنی خفیہ کرنسی۔آج دنیا میں قریب 8 ہزار سے زیادہ کرپٹو کرنسی موجود ہیں۔ حالانکہ مشہور بٹ کوائن ہی ہے۔

      کیا ہے حکومت کی تیاری
      ذرائع کی مانیں تو 23 دسمبر کو ختم ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں کرپٹو کرنسی پیش نہیں کیا جائے گا۔ بل کا پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ایجنڈے میں بھی کوئی ذکر نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق، کرپٹو کرنسی، بل پر ابھی بھی کام چل رہا ہے اور حکومت ابھی بھی ریگولیٹری دفعات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

      کیا ہے حکومت کے سامنے اصلی پریشانی
      کرپٹو کرنسی اینڈ ریگولیشن آف آفیشل ڈیجیٹل کرنسی بل، 2021 پر انڈسٹری میں تنازع ہے۔ اس کی وجہ لوک سبھا کی ویب سائٹ پر بل کو لے کر تبصرہ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد ہندوستان میں سبھی پرائیوٹ کرپٹو کرنسی کو بین کرنا ہے۔ لیکن اس میں ٹکنالوجی اور اُس کے استعمال کی تشہیر کرنے کے لئے کچھ چھوٹ دینے کی بات کہی گئی ہے۔ حالیہ دنوں میں، ملک میں بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمتوں میں اُتار چڑھاو دیکھا گیا ہے، کیونکہ کیونکہ سرمایہ کار ریگولیشن پر واضح تصویر کا انتظار کر رہے ہیں۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: