اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Cryptoqueen:وہ حسین ڈاکٹر جس نے کرپٹو کے نام پر لگایا32 ہزار کروڑ کا چونا، تلاش کرنے والوں کو ملے گا ایک لاکھ ڈالر

    Cryptoqueen: ون کوائن کرپٹو اسکینڈل سال 2016 میں شروع ہوا تھا۔ اس وقت، روزا لندن سے دبئی تک ون کوائن کرپٹو کرنسی پر سیمینار منعقد کیا کرتی تھی۔ اپنے ہر سیمینار میں، اس نے دعویٰ کیا کہ ایک دن اس کا ون کوائن بٹ کوائن کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا، جو دنیا کی نمبر ایک کریپٹو کرنسی ہے۔

    • Share this:
      کرپٹو کوئن کے نام سے مشہور خاتون روزا اگناتووا کو امریکہ کی جانچ ایجنسیوں نے اپنے ٹاپ موسٹ وانٹیڈ لوگوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ روزا پر کرپٹو کرنسی کے نام پر لوگوں کو 32 ہزار کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کا الزام ہے۔

      بلغاریہ کی رہائشی روزا اگناتووا پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے۔ بٹ کوائن مارکیٹ میں آیا تو اس سے متاثر ہو کر اس نے OneCoin کے نام سے اپنی کرپٹو کرنسی بھی لانچ کی۔ روزا نے دعویٰ کیا کہ مستقبل میں ون کوائن دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بن جائے گی اور لوگ اس سے مالامال ہو جائیں گے۔

      روزا کے خلاف اس وقت دھوکہ دہی کے آٹھ مقدمات درج ہیں۔ اس پر الزام ہے کہ وہ دوسروں کو کرپٹو کرنسی خریدنے پر آمادہ کرنے کے لیے روزا اگناتووا کی کمپنی کے ایجنٹوں کو کمیشن فراہم کرتی ہے۔ سال 2017 کے بعد سے روزا کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ اطلاعات کے مطابق اس نے بلغاریہ سے یونان جانے والی فلائٹ پکڑی تھی جس کے بعد سے اس کی کوئی خبر نہیں ہے۔

      ایف بی آئی نے روزا اگناتووا کی جانکاری دینے والوں کو ایک لاکھ ڈالر انعام میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایف بی آئی نے روزا کو ٹاپ موسٹ وانٹیڈ بھگوڑوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ایف بی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روزا اگناتووا کو پکڑنے میں عام شہری بھی مدد کرسکتے ہیں۔

      میڈیا رپورٹس کے مطابق روزا اگناتووا پرون کوائن کرپٹو کرنسی کے ذریعے لوگوں کی کمائی لوٹنے کا الزام ہے۔ کہا جاتا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والی روزا نے اپنے شیطانی دماغ کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو 32 ہزار کروڑ کا دھوکہ دیا ہے۔

      کیا ہے ون کوائن کرپٹو اسکام؟
      ون کوائن کرپٹو اسکینڈل سال 2016 میں شروع ہوا تھا۔ اس وقت، روزا لندن سے دبئی تک ون کوائن کرپٹو کرنسی پر سیمینار منعقد کیا کرتی تھی۔ اپنے ہر سیمینار میں، اس نے دعویٰ کیا کہ ایک دن اس کا ون کوائن بٹ کوائن کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا، جو دنیا کی نمبر ایک کریپٹو کرنسی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک کے لوگ اس کے سیمینار سے متاثر ہوئے اور ون کوئان میں سرمایہ کاری کی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      America: روس کے خلاف امریکہ کی بڑی کاروائی! 1 بلین ڈالر سے زائد کمپنی پر پابندی

      یہ بھی پڑھیں:
      Cryptocurrency:آر بی آئی گورنر نے کہا-کرپٹوکرنسی خطرناک،رپورٹ میں دعویٰ

      لوگ روزا کے الفاظ سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے اس بات کو نظر انداز کر دیا کہ ون کوائن کے پاس بلاک چین ٹیکنالوجی نہیں تھی جس پر بٹ کوائن جیسی کریپٹو کرنسی کام کرتی ہے۔ بتادیں کہ OneCoin شروع کرتے وقت، روجا نے اسے بلاک چین سے جوڑنے کی کوشش کی، لیکن اس کوشش میں وہ ناکام رہی۔ جب ون کوائن کے پاس بلاک چین ٹیکنالوجی نہ ہونے کی خبر مارکیٹ میں پھیل گئی، تو روزا انڈرگراونڈ ہوگئیں تب سے لے کر آج تک اس کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: