ہوم » نیوز » معیشت

ہوشیار! بھول کر بھی نہ کریں 11 روپے والا یہ ریچارج، خالی ہو سکتا ہے آپ کا بینک اکاؤبٹ

تازہ ترین معاملہ مہاراشٹر کے ٹھانے سے آیا ہے۔ ٹھانے کے رہنے والے ایک بزرگ کے ساتھ آن لائن فراڈ ہوا ہے۔ سم کارڈ بلاک ہونے کا خوف دکھا کر بزرگ شخص سے 6 لاکھ 25 ہزار روپے ٹھگ لئے گئے۔

  • Share this:
ہوشیار! بھول کر بھی نہ کریں 11 روپے والا یہ ریچارج، خالی ہو سکتا ہے آپ کا بینک اکاؤبٹ
تازہ ترین معاملہ مہاراشٹر کے ٹھانے سے آیا ہے۔ ٹھانے کے رہنے والے ایک بزرگ کے ساتھ آن لائن فراڈ ہوا ہے۔ سم کارڈ بلاک ہونے کا خوف دکھا کر بزرگ شخص سے 6 لاکھ 25 ہزار روپے ٹھگ لئے گئے۔

نئی دہلی. سائبر فراڈ Cyber Fraud اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ ہر قدم پر محتاط رہنا ضروری ہو گیا ہے۔ اگر آپ محتاط نہیں ہیں تو آپ کسی بھی وقت دھوکہ دہی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ مہاراشٹر کے ٹھانے سے آیا ہے۔ ٹھانے کے رہنے والے ایک بزرگ کے ساتھ آن لائن فراڈ Online Fraud ہوا ہے۔ سم کارڈ بلاک ہونے کا خوف دکھا کر بزرگ شخص سے  6 لاکھ 25 ہزار روپے ٹھگ لئے گئے۔ اب بزرگ نے پولیس کو شکایت دی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ ایسا کوئی دھوکہ نہ ہو تو آپ کو نیوز 18 کی فراڈس کے بارے میں بیدار کرنے والی سیریز ضرور پڑھنی چاہئے۔ اس سیریز میں آپ کو معلوم ہوگا کہ دھوکہ دہی کی کتنی طرح کا فراڈ چل رہا ہے اور آپ ان سے کیسے بچ سکتے ہیں۔


آئیے بات کرتے ہیں اس تازہ معاملے کی  جو کہ پونے میں رہنے والے ایک بزرگ کے ساتھ ہوا ہے۔ ہم ان بزرگ کا ایک خیالی نام رکھ لیتے ہیں۔ رادھے شیام


بند ہو سکتا ہے آپ کا سم کارڈ۔۔

رادھے شیام کو ایک شخص کا فون آیا اور اس نے بتایا کہ وہ ٹیلی کام کمپنی سے بات کر رہا ہے جس کا سم وہ استعمال کر رہا ہے اور انہیں ایک بہت اہم معلومات دینا چاہتا ہے۔ رادھے شیام کو کوئی اندیشہ نہیں تھا کہ ان کے ساتھ دھوکہ دہی ہونے والی ہے۔ انہوں نے فون کرنے والے سے معلومات شیئر کرنے کو کہا۔ ٹھگ نے کہا ، 'سر ، آپ کا سم کارڈ جلد ہی بند ہوسکتا ہے  کیونکہ اس کی ویریفکیشن verification  نہیں ہوئی ہے۔ اگر آپ ایک دن میں ویریفکیشن نہیں کروا پاتے ہیں تو آپ کا سم مستقل طور پر بند ہو جائے گا۔ یہ سن کر رادھے شیام کو لگا کہ شاید ان کا نمبر واقعی بند ہو جائے گا۔

اب رادھے شیام نے کہا کہ ٹھیک ہے، وہ خود جائیں گے اور کل ہی verification کروا لیں گے۔ ٹھگ کو اس پر تھوڑا غیر مطمئن ہوا اور اس نے محسوس کیا کہ اگر وہ ( رادھے شیام ) خود چلا گیا تو پول کھل جائے گی اور وہ جو دھوکہ دہی کرنا چاہتا ہے فراڈ نہیں کر سکے گا جو وہ کرنا چاہتا ہے۔ اب دھوکے باز (ٹھگ) نے کہا ، 'آپ کو خود کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں آپ کو ایک لنک بھیج رہا ہوں  جس پر کلک کرکے آپ کو صرف 11 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اگر آپ یہ کرتے ہیں تو آپ کا verification  ہو جائے گی۔ رادھے شیام کو ایسا کرنا ٹھیک لگا کیونکہ بازار جانے اور آنے میں کافی وقت لگتا اس لئے انہوں نے آن لائن یہ کرنے کا مان لیا۔

فون ہیک کیا اور اڑ گئے چھ لاکھ روپے
اب اس ٹھگ نے رادھے شیام جی کو ایک لنک بھیجا۔ رادھے شیام  نے لنک کھولا لیکن وہ اس سے ادائیگی نہیں کرسکا۔ اس کے بعد ٹھگ نے اسے ایک اور لنک بھیجا۔ یہ لنک کام کر رہا تھا۔ اس لنک کو کھولنے کے بعد پورا فون ٹھگ کے کنٹرول میں چلا گیا۔ ٹھگوں نے بغیر  دیر لگائے رادھے شیام کے اکاؤنٹ سے 6 لاکھ 25 ہزار روپے نکال لیے۔ جب بوڑھے کو معلوم ہوا کہ اس کا اکاؤنٹ خالی ہو چکا ہے تو وہ سمجھ گیا کہ یہ کوئی مدد نہیں بلکہ دھوکہ ہے۔
BSNL بی ایس این ایل نے جاری کیا الرٹ۔
بھارت سنچار نگم لمیٹڈ بی ایس این ایل BSNL  نے دو دن قبل اپنے صارفین کو ایک الرٹ بھیجا ہے۔ اس الرٹ  میں کہا گیا ہے کہ آپ ٹھگوں سے ہوشیار رہیں۔ اگر کوئی آپ سے verification  کے لیے نمبر ڈائل کرنے یا لنک کھولنے یا ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کہے تو آپ کو الرٹ ہونا چاہیے۔ یہی نہیں ، اگر کوئی آپ کو کال کرے اور آپ سے آپ کے آدھار کارڈ کی تفصیلات پوچھے تو اسے شیئر نہ کریں۔ بBSNL اس طرح کی  سرگرمیوں کے لیے تھرڈ پارٹی ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے یا لنک کھولنے کے لیے نہیں کہتا۔ ایسی کالس سے محتاط رہیں  کیونکہ آپ کو مالی نقصان ہوسکتا ہے۔ نہ صرف بی ایس این ایل بلکہ دیگر نیٹ ورک کمپنیاں بھی وقتا فوقتا ایسے الرٹ بھیجتی رہتی  ہیں۔  کل ملاکر پر آپ کو الرٹ رہنا چاہیے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Sep 14, 2021 12:19 PM IST