உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Cyrus Mistry کی موت کے بعد کون ہوگا 2.40 لاکھ کروڑ کی کمپنی کا وارث؟ 2 ماہ میں بکھرا کنبہ!

    Cyrus Mistry کی موت کے بعد کون ہوگا 2.40 لاکھ کروڑ کی کمپنی کا وارث؟ 2 ماہ میں بکھرا کنبہ! فائل فوٹو ۔

    Cyrus Mistry کی موت کے بعد کون ہوگا 2.40 لاکھ کروڑ کی کمپنی کا وارث؟ 2 ماہ میں بکھرا کنبہ! فائل فوٹو ۔

    Cyrus Mistry Death: سرمایہ کار پریشان ہیں کہ گروپ کا جانشیں کون ہوگا؟ کیونکہ وہ اس بات کو لے کر تذبذب کا شکار ہیں کہ مستری کے دو بیٹوں ، فیروز اور ذہان میں سے کوئی بھی ذمہ داریاں اٹھانے کیلئے تیار ہے یا نہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi | Mumbai
    • Share this:
      ممبئی : مشہور صنعت کار سائرس مستری کی اچانک موت نے شاپورجی پلونجی گروپ کو دوہرا جھٹکا دیا ہے ۔ مستری کے والد اور بامبے ہاوس کے فینٹم کہے جانے والے پلونجی شاپورجی مستری کا بھی اسی سال 28 جون کو انتقال ہوگیا تھا ۔ وہ 93 سال کے تھے ۔ اب سائرس مستری کی اچانک موت نے سب کا دھیان 157 سال پرانے کاروباری گروپ کی طرف کھینچ لیا ہے ، جس کی کل املاک 2.40 لاکھ کروڑ روپے ہے ۔ سرمایہ کار پریشان ہیں کہ گروپ کا جانشیں کون ہوگا؟ کیونکہ وہ اس بات کو لے کر تذبذب کا شکار ہیں کہ مستری کے دو بیٹوں ، فیروز اور ذہان میں سے کوئی بھی ذمہ داریاں اٹھانے کیلئے تیار ہے یا نہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: مستری تنازع میں TATA گروپ کی شبیہ کو لگا تھا دھچکہ، کمپنی میں ہوا یہ اہم بدلاو


      بزنس اسٹینڈرڈ کے مطابق کے آر چوکسی انویسٹمنٹ مینیجرس کے مینجنگ ڈائریکٹر دیوین چوکسی کا کہنا ہے کہ شاپورجی پلونجی گروپ کی کمپنیاں پیشہ ور طور سے چلائی جاتی ہیں ۔ سرمایہ کاروں کو چاہئے کہ وہ اگلے مشیر کی تلاش کریں، کیونکہ سائرس مستری کے دو بیٹے ہیں اور یہ طے نہیں ہے کہ وہ ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تیار ہیں ۔ جانشیں کو لے کر فی الحال کچھ بھی واضح نہیں ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: PoK سے دراندازی کیلئے ISI نے بنائے ہیں 9 لانچنگ پیڈس، 150 دہشت گردوں کو کیا تیار


      سائرس مستری نے 1992 میں روہیکا چھاگلا سے شادی کی تھی ۔ ان کے دو بیٹے ذہان مستری اور فیروز مستری ہیں ۔ روہیکا چھاگلا خود ایک کارپوریٹ آئیکن رہی ہیں ۔ اتنا ہی نہیں، کچھ پرائیویٹ اور پبلک لمیٹڈ کمپنیوں میں وہ ڈائریکٹر کا عہدہ بھی سنبھال چکی ہیں ۔ چھاگلا کے والد مشہور سینئر وکیل اقبال چھاگلا ہیں ۔ ان کی ماں روشن چھاگلا ہیں ۔

      سائرس مستری کی موت کے اگلے دن پیر کو شیئر بازاروں میں شاپورجی پلونجی گروپ کی کمپنیوں کے شیئروں میں ملا جلا کاروبار ہوا ۔ یوریکا فوربس کے شیئر، جہاں جون سہ ماہی کے آخر میں شاپورجی پلونجی اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ کی تقریبا 9 فیصد حصہ داری تھی، بی ایس ای پر ایک فیصد گر گیا جبکہ بینچ مارک سینسیکس انڈیکس میں 0.75 فیصد کی سبقت تھی ۔ اس درمیان اسٹرلنگ اینڈ ولسن رینیوایبل اینرجی اور فوربس اینڈ کمپنی کے شیئر میں بھی 0.61 فیصد اور پانچ فیصد کی گراوٹ آئی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: