உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    7th Pay Commission: کیا مرکزی حکومت کے ملازمین کو ایک ہی وقت میں 2 لاکھ روپے کے بقایا جات ملیں گے؟

    مرکزی ملازمین کو جلد تحفہ ملے گا! 2 لاکھ روپے بنک اکاؤنٹ میں آئیں گے۔

    مرکزی ملازمین کو جلد تحفہ ملے گا! 2 لاکھ روپے بنک اکاؤنٹ میں آئیں گے۔

    ی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق مرکزی کابینہ ملازمین کو ڈی اے بقایا کے طور پر ایک ہی بار میں 2 لاکھ روپے دینے کے فیصلے پر غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے اور حکومت نے بھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کی قیادت والی مرکزی حکومت آنے والے دنوں میں مرکزی حکومت کے ملازمین کو کچھ اچھی خبر دے سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت ملازمین کو بقایا جات دینے پر غور کر سکتی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے ضمن میں مرکزی حکومت کے ملازمین کے بقایا جات تقریباً دو سال سے منجمد ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں معاشی رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔ تاہم ہندوستان اب اس سے باہر نکل رہا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت سے کچھ اچھی خبروں کی توقع ہے۔

      زی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق مرکزی کابینہ ملازمین کو ڈی اے بقایا کے طور پر ایک ہی بار میں 2 لاکھ روپے دینے کے فیصلے پر غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے اور حکومت نے بھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ مہنگائی الاؤنس (Dearness allowance) یا ڈی اے عام طور پر سال میں دو بار جنوری اور جولائی میں بڑھایا جاتا ہے۔ تاہم اس سال جنوری کے مہینے کے لیے ابھی تک کسی اضافے کا اعلان نہیں کیا گیا۔ 7ویں پے کمیشن کے تحت شروع کیا گیا ڈی اے کسی بھی ملازم کے سب سے اہم حصوں میں سے ایک ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو سرکاری ملازمتیں رکھتے ہیں۔

      ڈی اے ہائیک پر ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟

      ابھی تک مرکزی حکومت کے ملازمین کو 31 فیصد مہنگائی الاؤنس دیا جاتا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے الاؤنس میں ایک مہینے کے منجمد ہونے کے بعد سب سے حالیہ اضافہ جولائی اور اکتوبر 2021 میں دیا گیا۔ مرکزی کابینہ نے اکتوبر میں 47.14 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 68.62 لاکھ پنشنروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے مہنگائی الاؤنس اور مہنگائی ریلیف میں 3 فیصد سے 31 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔

      پہلے کی ایک رپورٹ میں زی بزنس نے جے سی ایم کی نیشنل کونسل کے شیو گوپال مشرا کا حوالہ دیا، جنہوں نے کہا کہ لیول-1 کے ملازمین کے ڈی اے کے بقایا جات 11,880 روپے سے 37,554 روپے تک ہیں۔ دوسری طرف لیول-13 (7ویں سی پی سی بنیادی پے اسکیل 1,23,100 روپے سے 2,15,900 روپے) یا لیول-14 (پے اسکیل) کے لیے ملازمین کے ڈی اے کے بقایا جات 1,44,200 روپے اور 2,18,200 ہوں گے۔ اگر مرکزی کابینہ اسے ہری جھنڈی دیتی ہے، تو مرکزی ملازمین کے ساتھ ساتھ 65 لاکھ سے زیادہ پنشنرز بھی منسلک فوائد سے لطف اندوز ہوں گے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: