உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    DA Hiked:مرکز ی کابینہ کااہم فیصلہ،سرکاری ملازمین کے لیےDAمیں3فیصدکااضافہ،اتنے ملیں گے بقایات؟

    Youtube Video

    DA Hike :اس سے لاکھوں ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ایک اندازے کے مطابق مہنگائی الاؤنس میں اضافے سے مرکزی حکومت کے خزانے پر سالانہ 10,000 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    • Share this:
      DA Hiked by 3% for Central Govt Employees: مہنگائی سے پریشان مرکزی ملازمین کو مودی حکومت نے بڑی راحت دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے یکم جنوری 2022 سے مرکزی حکومت کے ملازمین اور پنشنرز کے لیے مہنگائی الاؤنس یعنی (DA) اور مہنگائی ریلیف (DR) میں 3 فیصد اضافے کو منظوری دی ہے۔ اس سے پہلے اکتوبر 2021 میں مرکزی حکومت کے ملازمین کے ڈی اے کو 28 فیصد سے بڑھا کر 31 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس اضافے کے بعد ڈی اے بڑھ کر 31 فیصد ہو جائے گا۔

      اس وقت مرکزی ملازمین اور پنشنرز کو 31 فیصد کی شرح سے مہنگائی الاؤنس دیا جا رہا ہے۔ لیکن حکومت نے اسے 3 فیصد بڑھا کر 34 فیصد کر دیا ہے۔ مرکزی ملازمین کو اپریل کی تنخواہ کے ساتھ نئے مہنگائی الاؤنس کی مکمل ادائیگی کی جائے گی۔ اپریل کے مہینے میں ملازمین کو گزشتہ 3 ماہ کے تمام بقایا جات بھی دیے جائیں گے۔ مہنگائی الاؤنس میں 3 فیصد اضافے کے بعد مرکزی ملازمین کو 73,440 روپے سے لے کر 2,32,152 20 روپے تک کے بقایا جات کا فائدہ ملے گا۔
      اس سے لاکھوں ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ایک اندازے کے مطابق مہنگائی الاؤنس میں اضافے سے مرکزی حکومت کے خزانے پر سالانہ 10,000 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ اس اقدام سے 47 لاکھ ملازمین اور 68 لاکھ پنشنرز کو فائدہ ہوگا۔ دراصل، مانا جا رہا ہے کہ ہولی سے پہلے ہی حکومت مہنگائی بھتے میں اضافے کا اعلان کرے گی، لیکن یہ فیصلہ اب لیا گیا ہے۔
      مزید پڑھیں: Jobs in Telangana: تلنگانہ میں 80 ہزار نئی نوکریوں کا اعلان، لیکن پہلے سے وعدہ شدہ اردو کی 558 ملازمتیں ہنوز خالی!


      ڈی اے کیا ہے؟

      مہنگائی الاؤنس سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہ کا ایک جزو ہے، جس کا مقصد مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح سے نمٹنے کے لیے سرکاری ملازمین کی موثر تنخواہوں میں وقتاً فوقتاً نظر ثانی کی جاتی ہے۔ ڈی اے میں عام طور پر ہر سال دو بار جنوری اور جولائی میں نظر ثانی کی جاتی ہے۔ تاہم اس سال کے لیے ابھی تک ڈی اے میں اضافے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ : اردو میڈیم اساتذہ کی خالی اسامیوں پرجلد ہوسکتی ہے بھرتی، آئندہ 2دنوں میں ہوگا اجلاس

      جولائی 2021 میں مرکز نے مہنگائی الاؤنس اور مہنگائی میں ریلیف کو 17 فیصد سے بڑھا کر 28 فیصد کر دیا۔ مرکزی حکومت نے کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے ڈی اے کو تقریبا ڈیڑھ سال تک روک دیا۔

      اکتوبر 2021 میں مزید 3 فیصد اضافے کے ساتھ مرکزی حکومت کے ملازمین کا ڈی اے بڑھ کر 31 فیصد ہو گیا۔مرکزی حکومت کے پنشنرز کے لیے مہنگائی کی ریلیف کو بھی 31 فیصد تک بڑھا دیا گیا، جو 1,2021 جولائی سے نافذ ہے۔



      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: