உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Petrol-Diesel Price :کیجریوال حکومت کا بڑا فیصلہ: دہلی میں 8 روپے سستا ہوا Petrol، اتنا گھٹایا VAT 

    اروند کیجریوال کی فائل فوٹو

    اروند کیجریوال کی فائل فوٹو

    Petrol-Diesel Price in Delhi: کیجریوال حکومت نے دسمبر کے پہلے دن دہلی کے لوگوں کو ایک شاندار تحفہ دیا ہے۔ دہلی حکومت نے کابینہ کی میٹنگ (Cabinet Meeting) میں پٹرول پر VAT کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    • Share this:
      دہلی کی کیجریوال حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے عام آدمی کو بھی راحت دی ہے۔ حکومت نے VAT میں کمی کرتے ہوئے دہلی میں پٹرول 8 روپے سستا کر دیا ہے۔ پیٹرول پر VAT (ویلیو ایڈڈ ٹیکس) (Value Added Tax)   کو 30 فیصد سے کم کر کے 19.40 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں پٹرول کی قیمت (Delhi VAT Decision) موجودہ 103.97 روپے سے کم ہو کر تقریباً 95.97 روپے پر آ جائے گی۔ پیٹرول کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

      کیجریوال حکومت نے دسمبر کے پہلے دن دہلی کے لوگوں کو ایک شاندار تحفہ دیا ہے۔ دہلی حکومت نے کابینہ کی میٹنگ (Cabinet Meeting) میں پٹرول پر VAT کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی وجہ سے اب دہلی میں پٹرول سستا ہوگا۔ پٹرول کی قیمت (Petrol Rate) میں کمی سے دہلی کے لوگوں کو راحت ملے گی۔ دہلی میں اب پٹرول 8 روپے سستا ہو گیا ہے۔ دہلی حکومت نے پٹرول پر VAT 30 فیصد سے کم کر کے 19.40 فیصد کر دیا ہے۔ دہلی میں پہلے پٹرول 103 روپے فی لیٹر تھا جو اب 95 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ یہ نئی قیمتیں آج نصف شب سے لاگو ہوں گی۔


      دہلی میں پٹرول کی نئی قیمتیں آج یعنی بدھ کی آدھی رات سے لاگو ہوں گی۔ نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد بدھ کو دہلی میں پٹرول جو 103 روپے فی لیٹر تھا، 95 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ بدھ کو اتر پردیش کے نوئیڈا میں پٹرول کی قیمت 95.48 روپے فی لیٹر، غازی آباد میں 95.06 روپے فی لیٹر اور گروگرام، ہریانہ میں 95.81 روپے فی لیٹر ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: