اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی۔این سی آر میں آج سے سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ، جانئے نئی قیمتیں

    آپ کو بتاتے چلیں کہ اس وقت دہلی میں سی این جی 75.61 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہا ہے لیکن آج سے اضافے کے بعد دہلی میں سی این جی 78.61 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی۔

    آپ کو بتاتے چلیں کہ اس وقت دہلی میں سی این جی 75.61 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہا ہے لیکن آج سے اضافے کے بعد دہلی میں سی این جی 78.61 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی۔

    آپ کو بتاتے چلیں کہ اس وقت دہلی میں سی این جی 75.61 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہا ہے لیکن آج سے اضافے کے بعد دہلی میں سی این جی 78.61 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی: اس وقت سی این جی کی قیمتوں سے جڑی بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ دراصل دہلی اور این سی آر کے علاقوں میں 8 اکتوبر یعنی آج سے سی این جی کی قیمت 3 روپے فی کلو بڑھنے والی ہے۔ CNBC سے موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی اور NCR میں نئی ​​شرحیں 8 اکتوبر بروز ہفتہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوں گی۔

      آپ کو بتاتے چلیں کہ اس وقت دہلی میں سی این جی 75.61 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہا ہے لیکن آج سے اضافے کے بعد دہلی میں سی این جی 78.61 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی۔ اسی طرح نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد میں ہفتہ سے سی این جی 78.17 روپے فی کلو کے بجائے 81.17 روپے فی کلو کی شرح سے ملے گی۔

      جبکہ گروگرام میں کل سے سی این جی 83.94 فی کلو کے بجائے 86.94 فی کلو کے ریٹ سے دستیاب ہوگی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس ہفتے ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں گیس تقسیم کرنے والی کمپنی مہانگر گیس لمیٹڈ (ایم جی ایل) نے سی این جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کیا تھا۔ قیمت میں اضافے کے بعد ممبئی میں سی این جی 86 روپے فی کلو کے دام میں مل رہی ہے۔

      سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ، آج سے لاگو، نئی قیمتیں کریں چیک

      خطرے میں انسانوں کی نوکری! یہان ریسٹورینٹ میں روبوٹ نے دکھایا کمائی بڑھانے والا کارنامہ

      اس وجہ سے قیمت میں ہوا ہے اضافہ
      پبلک سیکٹر کمپنی نے کہا ہے کہ حکومت نے یکم اکتوبر سے گیس کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے اسے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ وزارت پیٹرولیم کے تحت پیٹرولیم کی قیمت اور تجزیہ سیل نے 30 ستمبر کو یکم اکتوبر سے اگلے چھ ماہ کے لیے گھریلو سطح پر پیدا ہونے والی گیس کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل یکم اپریل کو بین الاقوامی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں 110 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: