اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پرنئے اور رادھیکا رائے نے RRPRH کے ڈائریکٹر کے عہدے سے دیا استعفیٰ، بورڈ میں انہیں کیا گیا شامل

    پرنئے اور رادھیکا رائے نے RRPRH کے ڈائریکٹر کے عہدے سے دیا استعفیٰ، بورڈ میں انہیں کیا گیا شامل

    پرنئے اور رادھیکا رائے نے RRPRH کے ڈائریکٹر کے عہدے سے دیا استعفیٰ، بورڈ میں انہیں کیا گیا شامل

    این ڈی ٹی وی نے بامبے اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ پروموٹر آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹیڈ نے دونوں کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      این ڈی ٹی وی کے مالک اور بانی شوہر-بیوی ٹیم پرنئے رائے اور رادھیکا رائے نے منگل کو آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹیڈ (آر آر پی آر ایچ) کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ریگولیٹر کو بھیجی گئی فائلنگ میں، این ڈی ٹی وی نے کہا کہ سدیپتا بھٹاچاریہ، سنجے پگلیا اور سینتھل سینائیہ چینگل وارائن کو فوری اثر سے RRPRH کے بورڈ میں ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

      اڈانی گروپ نے نیوز میڈیا کمپنی نئی دہلی ٹیلی ویژن لمیٹڈ (این ڈی ٹی وی) کے پروموٹر گروپ کی آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ میں 99.5 فیصد شیئر حاصل کر لیا ہے۔ دراصل، اڈانی گروپ نے اگست کے مہینے میں وشوا پردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصول کا اعلان کیا تھا، جس نے 2009 اور 2010 میں NDTV کے بزنس پروموٹر، ​​RRPR ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹیڈ کو 403.85 کروڑ روپے اُدھار دئیے تھے۔ اس کے عوض، قرض دہندہ سے کسی بھی وقت این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد شیئرس لینے کا پروویژن رکھا گیا تھا۔ اب اڈانی گروپ نے کمپنی میں اضافی 26 فیصد شیئرس خریدنے کی کھلی پیشکش کی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ایئرانڈیا اور وستارا کا ہوگا انضمام، سنگاپور ایئرلائنس اور ٹاٹا سنس مرجر پر ہوئیں راضی

      یہ بھی پڑھیں:
      ایپل نےٹویٹرکواپنے ایپ اسٹور سےنکالنے کی دھمکی دی، لیکن وجہ نہیں بتائی : ایلون مسک کادعویٰ

      پرنئے رائے اور رادھیکا رائے کا استعفیٰ منظور
      این ڈی ٹی وی کے اڈانی گروپ کی جانب سے حصولیابی کے اوپن آفر کے درمیان بانی پرنئے رائے اور رادھیکا رائے کا استعفیٰ منظور بھی کرلیا گیا ہے۔ سودیپت بھٹاچاریہ، سنجے پوگلیا اور سینتھیل سینئیا چینگل وارائن نئے ڈائریکٹر بنائے گئے ہیں۔ این ڈی ٹی وی نے بامبے اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ پروموٹر آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹیڈ نے دونوں کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ پرنئے و رادھیکا نے ایک دن پہلے ہی اپنی حصہ دار میں سے 99.5 فیصدی شیئر اڈانی کی کمپنی وشواپردھان کمرشیل پرائیوٹ لیمیٹیڈ کو ٹرانسفر کیے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: