உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اپنا بزنس شروع کرنے والوں کو SBI دے رہا ہے یہ آفر، جانیے یہاں سب کچھ

    SBI Platinum Current Account

    SBI Platinum Current Account

    حال ہی میں SBI نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے SBI پلاٹینیم کرنٹ اکاونٹ کے فائدوں کے بارے میں ٹوئٹ کیا ہے۔ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس بی آئی کرنٹ اکاونٹ کے ساتھ اپنے بزنس کو کامیابی کی جانب لے جائیں۔ ابھی اپنا اکاونٹ کھولیں اور کئی طرح کے سہولتوں کا فائدہ اُٹھائیں!

    • Share this:
      SBI Platinum Current Account: ملک کا سب سے بڑا سرکاری بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (State Bank of India) بزنس کرنے والوں کر کرنٹ اکاونٹ (Current Account) کھولنے کی سہولت دیتا ہے۔ ایس بی آئی کرنٹ اکاونٹ چھوٹے کاروباریوں، پیشہ وروں، بیوپاریوں کے لئے مناسب ہے جو پوری سہولتوں کے ساتھ کرنٹ اکاونٹ کام لاگت پر چاہتے ہیں۔ SBI کے گاہکوں کو یہ دھیان رکھنا چاہیے کہ ایس بی آئی پلاٹینیم کرنٹ اکاونٹ (SBI Platinum Current Account) کئی فائدے دیتا ہے۔

      حال ہی میں SBI نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے SBI پلاٹینیم کرنٹ اکاونٹ کے فائدوں کے بارے میں ٹوئٹ کیا ہے۔ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس بی آئی کرنٹ اکاونٹ کے ساتھ اپنے بزنس کو کامیابی کی جانب لے جائیں۔ ابھی اپنا اکاونٹ کھولیں اور کئی طرح کے سہولتوں کا فائدہ اُٹھائیں! زیادہ جانکاری کے لئے آپ sbi.co.in/web/business/sme/current-accountsپر جائیں۔



      ایس بی آئی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، پلاٹینیم کرنٹ اکاونٹ اُن کسٹمرس کے لئے ہے جو اپنے اور اپنی تجارت کے لئے بہترین پروڈکٹ چاہتے ہیں۔ یہ کرنٹ اکاونٹ سبھی اہم سہولتوں کو ان لمیٹیڈ فری فراہم کرتا ہے تا کہ تاجروں، ٹاپ پروفیشنلس، بڑے بیوپاریوں اور ملک بھر میں کام کرنے والے دیگر لوگوں کے لئے سہولت بخش اور موثر لاگت ہو، جو ٹھوک، نقد لین دین کو سنبھالتے ہیں اور بہت بڑی تعداد میں ادائیگی اور کلیکشن لین دین پر عمل کرتے ہیں۔

      پلاٹینیم کرنٹ اکاونٹ کی خصوصیات-
      - ماہانہ اوسطاً بیلین 10،00،000 روپے
      - 2 کروڑ روپے ہر مہینے تک مفت نقد جمع
      - ہوم برانچ سے لامحدود کیش وتھڈرال
      - لامحدود فری RTGS اور NEFT
      - ان لمیٹیڈ فری ملٹی سٹی چیک لیف
      - ان لمیٹیڈ فری ڈیمانڈ ڈرافٹ
      - 2،00،000 روپے ہر دن کی نکاسی لمٹ کے ساتھ فری پریمیم بزنس ڈیبٹ کارڈ
      - سبھی 22000 سے زیادہ ایس بی آئی بینک برانچوں میں نقد نکالنے اور جمع کرنے کی سہولت
      - سب سے محفوظ، سب سے تیز کارپوریٹ انٹرنینٹ بینکنگ تک مفت پہنچ
      - نامی نیشن کی سہولت
      - کھاتہ رکھنے کی فیس:550 روپے+ جی ایس ٹی
      - کرنٹ اکاونٹ بند کرنے کی فیس کھولنے کے 14 دنوں تک ۔ زیرو
      - 14 دنوں کے بعد کرنٹ اکاونٹ بند کرنے کی فیس ۔ 1000 روپے کے ساتھ GST
      - کیش پک اپ: 2 لاکھ روپے تک فری

      ایس بی آئی میں بزنس کرنے والے کرنٹ اکاونٹ اوپن کرسکتے ہیں جس کے پاس ویلڈ کے وائی سی ہے۔ پلاٹینیم کرنٹ اکاونٹ کے بارے میں مزید جانکاری کے لئے براہ کرم نزدیکی ایس بی آئی برانچ سے رابطہ کریں یا sbi.co.in پر وزٹ کریں۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: