اپنا ضلع منتخب کریں۔

    فن ٹیک کمپنیوں پر انحصار کے بجائے اپنی تکنیک تیار کریں بینک: آر بی آئی

    فن ٹیک کمپنیوں پر انحصار کے بجائے اپنی تکنیک تیار کریں بینک: آر بی آئی

    فن ٹیک کمپنیوں پر انحصار کے بجائے اپنی تکنیک تیار کریں بینک: آر بی آئی

    خطرات کو کم کرنے کے لیے ڈائیورسیفکیشن سب سے آسان طریقہ ہے۔ میں سبھی بینکوں اور دیگر انڈسٹری کے شرکا سے اپیل کرتا ہوں کہ جب تکنیک اپنانے کی بات ہو تو نئے متبادل تلاش کریں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجے کمار چودھری نے انڈین بینکس ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کے ایک پروگرام میں کہا کہ بینکوں کی بنیادی سرگرمیوں کی ضرورت سے زیادہ آؤٹ سورسنگ ارتکاز کے خطرے کا باعث بنے گی۔ انہوں نے اس معاملے میں بینکوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا، بینک انتظامیہ کی اعلیٰ سطح کو یہ یقینی بنانا ہو گا کہ وہ بنیادی سرگرمیوں کو تیسرے فریق کو آؤٹ سورس نہ کریں، بلکہ انہیں اپنی بنیادی بینکنگ سرگرمیوں کو اپ گریڈ کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

      چودھری نے کہا، آوٹ سورسنگ کو لے کر ہماری گائیڈلائنس ہیں۔ آوٹ سورسنگ کرتے وقت یہ بہت اہم ہے کہ حالات کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ بینکنگ سسٹم کے مالی استحاکم کے لیے مناسب سیکورٹی اقدامات کیے جائیں۔ جدید حل فراہم کرنے والی فن ٹیک کمپنیاں اس جگہ پر کام کر رہی ہیں۔ اس طرح، بینکوں نے بہت سی سرگرمیاں، خاص طور پر کسٹمر سروسز کو ان کمپنیوں کو تیزی سے آؤٹ سورس کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بینکنگ اور فنانس کے شعبے میں خدمات کی آؤٹ سورسنگ میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ بینکوں کو اپنے بنیادی بینکنگ سلوشنز کو ترقی دینے اور اپ گریڈ کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ بغیر کسی رکاوٹ کے خدمات فراہم کرنے کے لیے بینکنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ بینک محدود ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ اس سے ارتکاز کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
       ڈیجیٹل روپئے کے آغاز سمیت آج سے ہوں  گی یہ اہم تبدیلیاں، جانیں آپ پر کیا پڑے گا اثر؟

      یہ بھی پڑھیں:
      زیادہ سود نہیں وصول پائیں گے ڈیجیٹل پلیٹ فارم، آربی آئی کے ترمیمی گائیڈلائنس آج سے لاگو

      چودھری کے مطابق، اس طرح کے خطرات کو کم کرنے کے لیے ڈائیورسیفکیشن سب سے آسان طریقہ ہے۔ میں سبھی بینکوں اور دیگر انڈسٹری کے شرکا سے اپیل کرتا ہوں کہ جب تکنیک اپنانے کی بات ہو تو نئے متبادل تلاش کریں۔ یہ اتنا ہی اہم ہے کہ ہم سبھی خود کو ترقی یافتہ تکنیک سے واقف کروائیں۔ آر بی آئی ڈیجیٹلائزیشن پر زیادہ زور دیتا ہے۔ ایسے تکنیکی حل کی کھوج کررہے ہیں جو انڈسٹری کے شرکا کو تکنیک تک تیز، سستی اور آسان پہنچ فراہم کرے۔ جو انہیں ڈیجیٹلائزیشن کے قابل بناسکتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: