نئی دہلی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا عمل رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ڈیزل جمعرات کے روز پہلی بار 80 روپے فی لیٹر کو پار کرگیا، جب کہ ایک دن کے وقفے کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، دہلی میں پٹرول کی قیمت 16 پیسے اضافے کے ساتھ 79.92 روپے فی لیٹر ہوگئی ، جو 28 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ اسی دوران ڈیزل کی قیمت 14 پیسے اضافے کے ساتھ 80.02 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر آگئی۔ منگل کے روز سے ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی ریاست میں ڈیزل کی قیمت پٹرول سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اس ماہ کی 07 تاریخ سے تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں نے دونوں حیاتیاتی ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 8.66 روپے یعنی 12.15 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔ مسلسل 19 دنوں میں ، ڈیزل کی قیمت میں 10.63 روپے یعنی 15.32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کولکاتہ اور ممبئی میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں 12 پیسے اضافے سے بالترتیب 81.61 روپے اور 86.70 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ چنئی میں یہ 14 پیسے اضافے سے 83.18 روپے فی لیٹر پر آگیا۔
کولکاتہ ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل 12 پیسے اضافے سے بالترتیب 75.18 روپے ، 78.34 روپے اور 77.29 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) مندرجہ ذیل رہی۔
شہر----------- پٹرول ----------------- ڈیزل
دہلی ------------ 79.92 (+16) ---------- 80.02 (+14)
کولکتہ --------- 81.61 (+16) ----------- 75.18 (+12)
ممبئی ------------- 86.70 (+16) ---------- 78.34 (+12)
چنئی ------------ 83.18 (+14) ---------- 77.29 (+12)
خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔
یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔