ڈیزل کی قیمت میں ہوا اضافہ، جانیں کیا ہے آج ایک لیٹر پٹرول کی قیمت

ماہرین کا کہنا ہے کہ سپلائی اور مانگ کی موجودہ صورت حال اگر اسی طرح برقرار رہی تو یہ آگے 78 ڈالر تک مہنگا ہو سکتا ہے

Apr 20, 2019 12:29 PM IST | Updated on: Apr 20, 2019 12:29 PM IST
ڈیزل کی قیمت میں ہوا اضافہ، جانیں کیا ہے آج ایک لیٹر پٹرول کی قیمت

علامتی تصویر

عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیزی کا اثر پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں دیکھنے کو ملا ہے۔ ہفتہ کے روز پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، لیکن ڈیزل کی قیمت 8 پیسے فی لیٹر بڑھ گئی ہے۔ دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 73 روپئے ہے۔ وہیں ڈیزل کی قیمت 8 پیسے بڑھ کر 66.39 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سپلائی اور مانگ کی موجودہ صورت حال اگر اسی طرح برقرار رہی تو یہ آگے 78 ڈالر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔ ایسے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Loading...

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 73 روپئے فی لیٹر ہے۔ وہیں، کولکاتہ میں 75.02 روپئے، ممبئی میں 78.57 روپئے اور چنئی میں 75.77 روپئے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح دہلی میں ڈیزل کی قیمت 66.39 روپئے، کولکاتہ میں 68.13 روپئے، ممبئی میں 69.48 روپئے اور چنئی میں 70.09 روپئے فی لیٹر ہے۔

Loading...