ڈیجیٹل قرض دینے والے پلیٹ فارم صارفین سے اب زیادہ سود نہیں لے پائیں گے۔ نہ ہی غیر اخلاقی طریقے سے قرض وصولی کرپائیں گے۔ اس کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ترمیم شدہ گائیڈلائنس آج جمعرات سے لاگو ہورہے ہیں۔ یہ انتظامات 2 ستمبر سے پہلے لیے گئے ڈیجیٹل قرض پر ہی لاگو ہوگی۔
آر بی آئی نے مالیاتی اداروں کو انتظامات کرنے کے لیے 30 نومبر تک کا وقت دیا تھا۔ نئے اصولوں کے تحت، قرض کی تقسیم اور وصولی کا پورا عمل صرف قرض لینے والے کے بینک کھاتوں اور ریگولیٹڈ اداروں کے درمیان کیا جائے گا۔ لون سروس پرووائیڈرز (ایل ایس پی ایس) کا کوئی بھی پول اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ بینک اور این بی ایف سی قرض دینے کے عمل میں قابل ادائیگی فیس اور سرچارج براہ راست ادا کریں گے، یہ قرض لینے والے سے وصول نہیں کیا جائے گا۔ خراب رویے کی شکایتیں
آن لائن قرض دینے والے پلیٹ فارمس کے خلاف زیادہ سود اور قرض وصولی کے لیے صارفین کے ساتھ ناروا رویہ اختیار کرنے کی کئی شکایتیں ملنے پر آر بی آئی نے اگست میں پہلی مرتبہ گائیڈلائنس جاری کیے تھے۔ گائیڈلائنس نئے گاہکوں کے لیے بھی لاگو ہوں گے۔
رازداری میں ملے گی مدد اینڈرومیڈا لونس کے ورکنگ چیئرمین وی سوامیناتھن نے کہا، کورونا کے بعد ڈیجیٹل قرض لینے کی شرح بڑھنے سے یہ انتظامات ضروری تھے۔ نئے رولس سے صارفین اور مالی اداروں کے درمیان شراکت داری کا ڈیٹا اور نجی جانکاری راز میں رکھنے میں مدد ملے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔