موجودہ مالی سال کے دوران براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 23 فیصد اضافہ، جانیے تفصیلات
موجودہ مالی سال کے دوران براہ راست ٹیکس کی وصولی 23 فیصد اضافے سے 7 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
Direct Tax Collections: معاشی تجزیہ نگاروں کے مطابق براہ راست ٹیکس وصولی کے یہ اعداد و شمار ملک میں معاشی سرگرمیوں کے احیاء کا واضح اشارہ ہیں۔ حکومت کی مستحکم پالیسی بھی ملک میں معاشی صورت حال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے بعد ہندوستان میں معاشی بحالی کی امید کی جارہی ہے۔ جب کہ اب بھی دنیا کے کئی ایک ممالک کورونا کی وجہ سے معاشی مشکلات میں گھیرے ہوئے ہیں۔ ہندوستان کی براہ راست ٹیکس وصولیوں میں اب تک موجودہ مالی سال میں ایک مضبوط رفتار سے اضافہ جاری ہے۔ مالی سال 23-2022 کے دوران اب تک براہ راست ٹیکس کی وصولی 23 فیصد کے حساب سے سال بہ سال بڑھ کر 7 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
معاشی تجزیہ نگاروں کے مطابق براہ راست ٹیکس وصولی کے یہ اعداد و شمار ملک میں معاشی سرگرمیوں کے احیاء کا واضح اشارہ ہیں۔ حکومت کی مستحکم پالیسی بھی ملک میں معاشی صورت حال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔ وزارت خزانہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے ٹیکس کی ادائیگی میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔ وہیں ٹیکس کے رساو کو روکنے پر توجہ دی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 23-2022 کے براہ راست ٹیکس وصولیوں کے اعداد و شمار 17 ستمبر 2022 تک ظاہر کرتے ہیں کہ خالص وصولی 7,00,669 کروڑ روپے ہے، جو کہ گزشتہ کی اسی مدت میں 5,68,147 کروڑ روپے تھی۔ اس حساب سے مالی سال یعنی مالی سال 22-2021 میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے
ایک بیان کے مطابق 7,00,669 کروڑ روپے کے خالص براہ راست ٹیکس کی وصولی (نیٹ آف ریفنڈ) میں 3,68,484 کروڑ روپے کا کارپوریشن ٹیکس اور 3,30,490 کروڑ روپے کا سیکیورٹیز ٹرانزیکشن ٹیکس (STT) سمیت پرسنل انکم ٹیکس (PIT) کی مد شامل ہے۔
مالی سال 23-2022 کے لیے براہ راست ٹیکسوں کی مجموعی وصولی (ریفنڈز کے لیے ایڈجسٹ کرنے سے پہلے) 8,36,225 کروڑ روپے ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 22-2021 کی اسی مدت میں 6,42,287 کروڑ روپے کے مقابلے میں 30 فیصد کی نمو درج کی گئی ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔