دیوالی پر 25 فیصدی تک سونے کی فروخت میں ہوسکتا ہے اضافہ، قیمتوں میں آئی گراوٹ، کاروں کی مانگ بڑھی
دیوالی پر 25 فیصدی تک سونے کی فروخت میں ہوسکتا ہے اضافہ، قیمتوں میں آئی گراوٹ، کاروں کی مانگ بڑھی
دنیا بھر کے بازار مندی کے اندیشوں کو لے کر ڈرے ہوئے ہیں۔ لیکن، ہندوستانی بازاروں میں اس کا کوئی ڈر نہیں ہے۔ بین الاقوامی بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ہے۔ اس لیے، اس دیوالی مندی کے ڈر سے سونے کی چمک پھیکی نہیں ہوگی۔
دیوالی کے موقع پر ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں رونق بڑھ سکتی ہے۔ اس دوران سونے کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے بہترین رہنے کی امید ہے۔ کاروں کی مانگ میں بھی زبردست اچھال دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جئے پور صرافہ جیولرس کمیٹی کے صدر کیلاش متل کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال سے بازار میں کورونا کا جو ڈر تھا، اس مرتبہ ختم ہوچکا ہے۔
تہواروں پر خرچ کرنے کی لوگوں کی سوچ میں تیزی آئی ہے۔ اس کا اثر سونے اور زیورات کی خریداری پر بھی نظر آئے گا۔ اس مرتبہ دھنتے رس پر سونے کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے 25-20 فیصدی زیادہ رہنے کی امید ہے۔ کیڈیا ایڈوائزری کے ڈائریکٹر اجئے کیڈیا کا کہنا ہے کہ دھنتے رس سے پہلے سونے کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ہے۔ حالانکہ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ، کسٹم ڈیوٹی اور مہنگائی کو لے کر کچھ تشویش ہیں۔ پھر بھل، مجموعی طور پر سونے کے مستقبل کو لے کر منظر صاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020 میں دھنتے رس کے دوران سونے کی خریداری پر کورونا بھاری پڑ گیا تھا۔ اس کے مقابلے 2021 میں کافی بہتری دیکھنے کو ملی، جس سے پچھلے سال سونے کا مجموعی امپورٹ 1،000 ٹن رہا تھا۔ اس مرتبہ بھی ماحول کافی بدل گیا ہے۔ دیوالی پر سونے میں رونق رہے گی۔ پچھلے سال کی فروخت کی سطح پار ہوجائے گی۔
مندی کے ڈر سے پھیکی نہیں ہوگی چمک کیڈیا نے کہا، دنیا بھر کے بازار مندی کے اندیشوں کو لے کر ڈرے ہوئے ہیں۔ لیکن، ہندوستانی بازاروں میں اس کا کوئی ڈر نہیں ہے۔ بین الاقوامی بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ہے۔ اس لیے، اس دیوالی مندی کے ڈر سے سونے کی چمک پھیکی نہیں ہوگی۔ مستقبل کو لے کر جس طرح کی غیر یقینی بازار میں ہیں، اس سے سونے-چاندی میں مضبوطی آنی ہے۔ اس لیے سرمایہ کاری کے لحاظ سے یہ سونا خریدنے کا اچھا موقع ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔