ہوم » نیوز » معیشت

پیسوں کے بغیر گھر لے جائیں یہ الیکٹرک اسکوٹر ، ساتھ ہی پائیں 8000 کا کیش بیک

الیکٹرک اسکوٹرس کی دیمانڈ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کمپنیاں بھی صارفین کو راغب کرنے کیلئے دیوالی کے موقع پر شاندار آفرس دے رہی ہیں ۔

  • Share this:
پیسوں کے بغیر گھر لے جائیں یہ الیکٹرک اسکوٹر ، ساتھ ہی پائیں 8000 کا کیش بیک
پیسوں کے بغیر گھر لے جائیں یہ الیکٹرک اسکوٹر ، ساتھ ہی پائیں 8000 کا کیش بیک

الیکٹرک اسکوٹرس کی دیمانڈ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کمپنیاں بھی صارفین کو راغب کرنے کیلئے دیوالی کے موقع پر شاندار آفرس دے رہی ہیں ۔ ہندوستان میں واقع الیکٹرک گاڑی بنانے والی کمپنی بیٹ رے کئی شاندار آفرس لے کر آئی ہے ۔ یہاں تک کہ لوگ پیسہ دئے بغیر بھی ای اسکوٹر اپنے گھر لے جاسکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں آسان فائنانس آپشن اور کیش بیک جیسے کئی آفرس کا فائدہ بھی اٹھاسکتے ہیں ۔


دیوالی کے موقع پر پرکشش فائنانس اور کیش بیک کیلئے کمپنی نے پائن لیبس اور پے ٹی ایم کے ساتھ مفاہمت بھی کی ہے ۔ اگر کوئی صارف الیکٹرک اسکوٹر خریدتا ہے تو انہیں پے ٹی ایم سے 8000 روپے تک کا کیش بیک مل سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں کسٹمرس کو اس فیسٹیو سیزن میں الیکٹرک اسکوٹر کی خریداری کرنے پر زیرو ڈاون پیمنٹ کا آفر بھی دیا جارہا ہے ۔




کمپنی نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر جون میں لانچ کیا تھا ۔ اس اسکوٹر کی قیمت 70 ہزار روپے ہے اور ابھی یہ الیکٹرک اسکوٹر مہاراشٹر ، گجرات سمیت ملک کی کچھ جنوبی ریاستوں میں بھی دستیاب ہے ۔ اس میں 48 وی ، 30 اے ایچ لیتھیوم آئن بیٹری کے ساتھ 250 وولٹیج بی ایل ڈی سی موٹر دی گئی ہے ، جس کی مدد سے یہ اسکوٹر ایک مرتبہ پوری طرح چارج ہونے پر 90 کلو میٹر کی دوری طے کرسکتا ہے اور اس کی ٹاپ اسپیڈ 25 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے ۔ اس میں ایل ای ڈی لائٹ اور فل ڈیٹیل انسٹومنٹ کلسٹر جیسے کئی مارڈن فیچرس بھی ملتے ہیں ۔
First published: Oct 25, 2019 06:36 PM IST