ہوم » نیوز » معیشت

اس سال دیوالی پر 10 روپئے کا ایک نوٹ آپ کو کر دے گا مالامال، کھاتے میں آئیں گے ہزاروں روپئے

آج کل نئے نوٹ سبھی جگہ دیکھنے کو مل جاتے ہیں، لیکن پرانے نوٹ بازار سے غائب ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں اگر آپ کے پاس پرانا والا 10 روپئے کا نوٹ ہے تو آپ کمائی کر سکتے ہیں۔ ہم 10 روپئے والے جس نوٹ کی بات کر رہے ہیں وہ کئی سال پہلے ہندستان میں چلتا تھا۔

  • Share this:
اس سال دیوالی پر 10 روپئے کا ایک نوٹ آپ کو کر دے گا مالامال، کھاتے میں آئیں گے ہزاروں روپئے
اس سال دیوالی پر 10 روپئے کا ایک نوٹ آپ کو کر دے گا مالامال

نئی دہلی۔ اس سال دیوالی پر آپ کو 10 روپئے کا نوٹ مالامال بنا سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس بھی یہ خاص والا 10 روپئے کا نوٹ ہے تو آپ کے کھاتے میں سیدھے 25 ہزار روپئے آ جائیں گے۔ اس بار آپ کے پاس مفت میں 25 ہزار روپئے کمانے کا موقع ہے۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کے لئے آپ کو کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کو کون سا والا 10 روپئے کا نوٹ چاہئے اور آپ کیسے کمائی کر سکتے ہیں۔


ایک نوٹ آپ کو بنا دے گا امیر


آج کل نئے نوٹ سبھی جگہ دیکھنے کو مل جاتے ہیں، لیکن پرانے نوٹ بازار سے غائب ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں اگر آپ کے پاس پرانا والا 10 روپئے کا نوٹ ہے تو آپ کمائی کر سکتے ہیں۔ ہم 10 روپئے والے جس نوٹ کی بات کر رہے ہیں وہ کئی سال پہلے ہندستان میں چلتا تھا۔


بتا دیں کہ برطانوی ہندستان میں ایسے کئی نوٹ چلتے تھے جن کی اب کسی کو شاید جانکاری بھی نہ ہو۔ پہلے 10 روپئے کے نوٹ پر اشوک استنبھ بنا رہتا تھا۔ 3 منھ والے شیر کا یہ نوٹ اب نایاب ہو چکا ہے، لیکن اگر آپ کے پاس یہ نوٹ ہے تو آپ کی قسمت چمک سکتی ہے۔

کتنے روپئے ملیں گے؟

اس ایک نوٹ کے بدلے آپ کو 20-25 ہزار روپئے مل سکتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ آپ اس نوٹ کو گھر بیٹھے آن لائن بیچ سکتے ہیں۔

کہاں بیچ سکتے ہیں یہ نوٹ

بتا دیں کہ انڈیا مارٹ، شاپ کلوز اور مرودھر آرٹس پر ان نوٹوں کو گھر بیٹھے اچھی قیمت پر بیچا جا سکتا ہے۔ ان سبھی پلیٹ فارموں پر اس نوٹ کی اچھی قیمت ملے گی۔ ان کمپنیوں کی سائٹ پر جا کر آپ یہ نوٹ فروخت کر سکتے ہیں۔ اس کے بدلے میں آپ کو 25 ہزار روپئے مل جائیں گے۔

ان ویب سائٹوں پر کر سکتے ہیں فروخت

https://dir.indiamart.com/impcat/old-coins.htmlhttps://in.pinterest.com/080841052o/sell-old-coins/http://www.indiancurrencies.com/
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 10, 2020 09:04 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading